جمعہ‬‮ ، 01 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

ٹیریان والا جھوٹ نہ نگلا جا رہا ہے اور نہ اگلا جا رہا ہے ،مریم نواز

datetime 20  فروری‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی /اسلام آباد (این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ عمران خان کیخلاف مقدمات سیاسی انتقام کی بنیاد پر نہیں بنے ،ٹیریان والا جھوٹ نہ نگلا جا رہا ہے اور نہ اگلا جا رہا ہے ،معاشی تباہی اور مہنگائی کا عذاب سابق حکومت لائی ، ذمہ دار موجودہ حکومت نہیں ،

چار سال میں جو تباہی مچائی گئی، اس سے نجات میں چند سال لگیں گے ،نوازشریف آئے گا تو سب حالات ٹھیک ہو جائیں گے ، ماضی کی طرح اب بھی قوم اور ملک کو مسائل سے نکالیں گے،تنظیم کو ہر سطح پر فعال بنائیں گے ،سوشل میڈیا، خواتین اور یوتھ ونگز کو مزید وسعت دیں گے ،خواتین اور نوجوانوں کو آگے لائیں گے ۔ پیر کو پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز شریف نے تنظیمی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ مہنگائی کی ذمہ دار موجودہ حکومت نہیں ،عوام جانتے ہیں کہ معاشی تباہی اور مہنگائی کا عذاب سابق حکومت لائی ۔ انہوںنے کہاکہ چار سال میں جو تباہی مچائی گئی، اس سے نجات میں چند سال لگیں گے ۔ انہوںنے کہاکہ نوازشریف آئے گا تو سب حالات ٹھیک ہو جائیں گے ۔ انہوںنے کہاکہ ماضی میں بھی ہمیشہ برے حالات میں ملک ملا، نوازشریف، شہباز شریف نے ہمیشہ ڈلیور کیا،اب بھی قوم اور ملک کو مسائل سے نکالیں گے۔ مریم نواز نے کہاکہ پی ٹی آئی کے لوگ مسلم لیگ (ن) میں آنے کے لئے منتیں کر رہے ہیں ۔انہوںنے کہاکہ عمران خان کے خلاف مقدمات سیاسی انتقام کی بنیاد پر نہیں بنے ۔انہوںنے کہاکہ مشرق اور مغرب میں سب جانتے ہیں عمران خان نے ٹیریان کے معاملے میں جھوٹ بولا ہے۔انہوںنے کہاکہ ٹیریان والا جھوٹ نہ نگلا جا رہا ہے اور نہ اگلا جا رہا ہے ۔انہوںنے کہاکہ سب جانتے ہیں کہ توشہ خانہ میں عمران خان نے ڈکیتیاں کی ہیں ۔ انہوںے کہاکہ فارن فنڈنگ میں عمران خان مجرم ثابت ہو چکا ہے ۔ مریم نواز نے کہاکہ تنظیم کو ہر سطح پر فعال بنائیں گے ،سوشل میڈیا، خواتین اور یوتھ ونگز کو مزید وسعت دیں گے ۔ انہوںنے کہاکہ خواتین اور نوجوانوں کو آگے لائیں گے ۔ مریم نواز نے کہاکہ فخر ہے کہ کارکن ہوں اور کارکنوں کے ساتھ ہوں۔

موضوعات:



کالم



عمران خان ہماری جان


’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…

کوفتوں کی پلیٹ

اللہ تعالیٰ کا سسٹم مجھے آنٹی صغریٰ نے سمجھایا…