پیر‬‮ ، 21 جولائی‬‮ 2025 

حکومت نے جیل بھرو تحریک کے حوالے سے اپنی تیاریاں شروع کر دیں، اہم فیصلے

datetime 20  فروری‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی ) حکومت نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی جیل بھرو تحریک کے حوالے سے اپنی تیاریاں شروع کر دیں۔ ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ جو طلباء اور طالبات جیل بھرو تحریک میں شامل ہوں گے ان کا کالج اور یونیورسٹی سے داخلہ منسوخ کر دیا جائے گا ،

جو بھی طلبا ء اور طالبات احتجاج میں قانون کو ہاتھ میں لیں گے ان کا کریکٹر سرٹیفکیٹ نہیں بنے گا ۔ ذرائع کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں نے سی سی ٹی وی وینز زمان پارک اور ہائیکورٹ کے اطراف میں کھڑی کر دی ہیں اور تمام قانون نافذ کرنے والے اداروں کو مانیٹرنگ کے لئے متحرک کر دیا گیا ہے ۔ذرائع کے مطابق گرفتاری والے افراد کا کریمینل ریکارڈ چیک کیا جائے گا،گرفتار یاں دینے والوں کے ٹیکس اور بینک ریکارڈ کی بھی جانچ کی جائے گی،کسی بھی بدعنوانی یا کریمینل کیس میں ملوث گرفتار شدہ افراد کے خلاف فوری کارروائی کا آغاز کیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق لاہور کی جیلوں میں قیدیوں کی گنجائش نہیں لہٰذا گرفتار افراد کو میانوالی اور ڈیرہ غازی خان کی جیلوں میں منتقل کرنا پڑے گا۔ حکومت نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی جیل بھرو تحریک کے حوالے سے اپنی تیاریاں شروع کر دیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نیند کا ثواب


’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…