پیر‬‮ ، 20 اپریل‬‮ 2026 

فلم ’پٹھان‘ نے 1000 کروڑ سے زائد کا بزنس کرلیا

datetime 20  فروری‬‮  2023 |

ممبئی (این این آئی)بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کی فلم ’پٹھان‘ سے 4 سال بعد بڑی اسکرین پر واپسی نے بھارتی فلم انڈسٹری کے پچھلے تمام ریکارڈز توڑ دیئے۔فلم ’پٹھان‘ جب سے ریلیز ہوئی ہے دنیا بھر میں باکس آفس پر مسلسل شاندار بزنس کر رہی ہے

یہاں تک کہ اس فلم کے بزنس کرنے کی رفتار دیگر بڑی فلموں کی ریلیز سے بھی متاثر نہیں ہوئی۔ اس فلم نے صرف 26 دنوں میں عالمی سطح پر 1000 کروڑ بھارتی روپے سے زائد کا بزنس کرنے کے بعد ایک اہم سنگ میل عبور کرلیا ہے۔سدھارتھ آنند کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ’پٹھان‘ نے مقامی باکس آفس پر 500 کروڑ روپے سے زائد کا بزنس کیا ہے۔رپورٹس کے مطابق، ایکشن سے بھرپور فلم نے اس اتوار کو بھارت میں 4.30 سے 4.50 کروڑ روپے کمائے۔ رپورٹ میں یہ بھی دعویٰ کیا گیا کہ فلم کی ڈیمانڈ بڑھنے کی وجہ سے اتوار کو فلم کے لیے اسکرینز کی تعداد میں اضافہ کرنا پڑا۔واضح رہے کہ یش راج فلمز کے بینر تلے بننے والی اس فلم میں شاہ رخ خان، دیپیکا پڈکون اور جان ابراہم مرکزی کردار ادا کرتے نظر آرہے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گریٹ گیم(تیسرا حصہ)


ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…