اسلام آباد (این این آئی)سابق سیکرٹری الیکشن کمیشن کنور دلشاد نے کہا ہے کہ بادی النظر میں صدر نے سیکشن 57 کا حوالہ دیا ہے، اٹھارویں ترامیم سے پہلے صدر تاریخ کا اعلان کرتے تھے، اٹھارویں ترامیم کے بعد گورنر تاریخ کا اعلان کریں گے۔ای انٹرویومیں انہوں نے کہا کہ صدر مملکت نے سیکشن 57 کا جو حوالہ دیا وہ درست نہیں، صدر مملکت نے اپنے حلف کی خلاف ورزی کی ہے، یہ بہت بڑا سیریس کیس ہو گیا ہے، فیصلہ سپریم کورٹ کرے گی۔کنور دلشاد نے کہا کہ صدر مملکت ایسا اقدام اٹھانے سے پہلے سپریم کورٹ سے رائے لیتے تو بہتر ہو جاتا، صدر مملکت کو چاہیے تھا وہ سپریم کورٹ ریفرنس بھیج دیتے۔