بدھ‬‮ ، 27 اگست‬‮ 2025 

پاکستان میں کووڈ19 کے باعث 16 لاکھ نوجوان تعلیم سے محروم ہیں، عالمی بینک

datetime 19  فروری‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک(این این آئی )عالمی بینک کی رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ کورونا وبا کی وجہ سے پاکستان میں 16 لاکھ نوجوان تعلیم سے محروم ہوگئے ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق عالمی بینک کی رپورٹ میں کہا گیا کہ پاکستان میں سال 2021 کے آخر میں 15 فیصد سے

کم 3 سے 4 سال کی عمر کے بچوں نے اسکول میں داخلہ لیا۔کووڈ19 کے بعد اسکول دوبارہ کھلنے کے بعد 6فیصد 6 سے 14 سال کی عمر کے بچوں کے اسکول کے داخلہ لیا جبکہ اسی سال ملک میں 76 لاکھ بچے اسکول سے محروم ہیں۔عالمی بینک نے کووڈ19 نے کس طرح افرادی قوت کو نقصان پہنچایا کے عنوان سے نئی رپورٹ شائع ہوئی۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ جنوبی ایشیا میں یکم اپریل 2020 اور 31 مارچ 2022 کے درمیان 83 فیصد اسکول مکمل یا جزوی طور پر بند رہے۔ہر 30 دن بعد اسکول بند ہونے کی وجہ سے طلبا کو 32 دنوں کی پڑھائی کا نقصان اٹھانا پڑا، اس کی وجہ اسکولوں کی بندش اور گھر سے تعلیم حاصل کرنے سے محرومی ہے۔اسکولوں کی بندش اور بچوں کے اسکول سے محرومی کے سبب سیکھنے کی صلاحیت میں مزید کمی ہوگئی ہے جو کووڈ-19 سے قبل 60 فیصد تھی، ایک اندازے کے مطابق جنوبی ایشیا میں 10 سال کے 78 فیصد بچے بنیادی طور پر لکھنے اور پڑھنے سے قاصر ہیں۔عالمی بینک برائے جنوبی ایشیا کی صدر مارٹن ریزر کا کہنا تھا کہ کووڈ19 کی وجہ سے اسکول بند ہوگئے، ملازمتوں میں کمی آگئی، غریب افراد مزید مشکل میں دھکیل دیے گئے اور نوجوان طبقہ اعلی تعلیم کے مواقع سے محروم ہوگئے۔پاکستان میں اگر کورونا وبا سے قبل تعلیم کی سطح کا موازنہ کیا جائے توکووڈ-19 کے دوران امیر ترین گھرانوں کے مقابلے غریب بچے ریاضی کی تعلیم سیکھنے میں مزید پیچھے رہ گئے تھے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سپنچ پارکس


کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…