منگل‬‮ ، 06 اکتوبر‬‮ 2026 

شاہ رخ نے سنیما میں ٹکٹ تک فروخت کیے اور پہلی بار انہیں 50 روپے تنخواہ ملی تھی

datetime 19  فروری‬‮  2023 |

ممبئی (این این آئی)فلم پٹھان کی ریلیز کے بعد سے شاہ رخ ہر ایک کی توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں۔کیا آپ کو معلوم ہے کہ بالی ووڈ کے کنگ خان کو پہلی تنخواہ کتنی ملی تھی؟ اگر نہیں تو آپ جان کر حیران ضرور ہوں گے۔ چار برس سے بڑی اسکرین سے دور شاہ رخ خان نے اپنی

حالیہ سپر ہٹ بلاک بسٹر فلم پٹھان سے اپنی دھماکا خیز واپسی کی۔اس سے قبل دسمبر 2018 میں ان کی فلم زیرو ریلیز ہوئی تاہم وہ زیادہ کامیاب نہیں رہی تھی۔ لیکن پٹھان میں ان کی زور دار پرفارمنس اور فلم کے دنیا بھر میں 900 کروڑ روپے سے زیادہ کا بزنس کرنے سے یہ بات ایک بار پھر ثابت ہوئی کہ وہ اب بھی بالی ووڈ کے کنگ خان ہیں۔ فلم پٹھان کی ریلیز کے بعد سے وہ آج کل ہر ایک کی توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں اور ان سے متعدد معاملات پر گفتگو کی جارہی ہے، جہاں ان کی دولت کا بھی تذکرہ ہوا اور معلوم ہوا کہ ان کی مجموعی دولت لگ بھگ 51 ہزار کروڑ بھارتی روپوں کے مساوی ہے۔اتنی زیادہ دولت کی وجہ ان کا غیر معمولی معاوضہ ہے جو کروڑوں میں ہوتا ہے۔ لیکن ایک ایسا وقت بھی تھا جب ان کا معاوضہ اتنا معمولی تھا کہ آج کوئی سنے تو حیران رہ جائے۔اس حوالے سے ایک پرانے انٹرویو میں کنگ خان نے بتایا تھا کہ نوجوانی میں معاوضہ بہت کم ملتا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے سنیما میں ٹکٹ تک فروخت کیے اور پہلی بار انہیں 50 روپے تنخواہ ملی تھی۔ لیکن آج وہ ایک ایسے اسٹار ہیں جو انتہائی پرتعیش زندگی گزار رہے ہیں، ان کی نہ صرف بھارت بلکہ لندن اور دبئی میں بھی جائیدادیں ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

کالم

بلوچستان ڈوب رہا ہے(نواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آٹھواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…