منگل‬‮ ، 11 جون‬‮ 2024 

احسان اللہ خوش قسمت تھا جو میرے بلے سے بچ گیا،محمد حارث

datetime 18  فروری‬‮  2023

اسلام آباد (این این آئی)فاسٹ باؤلر محمد حارث نے کہاہے کہ احسان اللہ خوش قسمت تھا جو میرے بلے سے بچ گیا۔تفصیلات کے مطابق پشاور زلمی اور ملتان سلطانز کے میچ میں سلطانز نے زلمی کو 56 رنز سے شکست دی تاہم پشاور زلمی کو مثالی آغاز فراہم کرنے والے محمد حارث نے اس بات پر افسوس کا اظہار کیا کہ

وہ فاسٹ بولر احسان اللہ کی زیادہ گیندوں کا سامنا نہیں کرسکے۔میچ کے بعد کی گئی گفتگو کے دوران جب حارث سے احسان کے حوالے سے کی گئی پلاننگ سے متعلق سوال کیا گیا تو انہوں نے جواب دیا کہ جس طرح بلے پر میری گیند آرہی تھی، شکر ہے احسان اللہ بچ گیا۔حارث نے کہا کہ یہ احسان کی خوش قسمتی تھی، اسے میں بہت اچھی طرح سے سمجھتا ہوں، کے پی کے میں ہم ساتھ کھیلتے تھے، مجھے اس کا پتا ہے کہ وہ کب کون سی گیند کرے گا۔انہوں نے کہا کہ اتنا تو مجھے پتا ہے، میں ویسے تو احسان اللہ کے لیے پلان کرکے آیا تھا لیکن بدقسمتی سے میں اس کی صرف دو گیندیں کھیل سکا۔اس کے علاوہ حارث نے زلمی کے بیٹنگ کنسلٹنٹ کامران اکمل کی بھی تعریف کی اور کہا کہ انہوں نے میرا اسپنرز کے خلاف کھیل بہتر بنایا ہے۔ محمد حارث نے کہاہے کہ احسان اللہ خوش قسمت تھا جو میرے بلے سے بچ گیا۔تفصیلات کے مطابق پشاور زلمی اور ملتان سلطانز کے میچ میں سلطانز نے زلمی کو 56 رنز سے شکست دی تاہم پشاور زلمی کو مثالی آغاز فراہم کرنے والے محمد حارث نے اس بات پر افسوس کا اظہار کیا کہ وہ فاسٹ بولر احسان اللہ کی زیادہ گیندوں کا سامنا نہیں کرسکے۔

موضوعات:



کالم



یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟


پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…

ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟

عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…