اتوار‬‮ ، 25 مئی‬‮‬‮ 2025 

اخروٹ کھانے کےحیرت انگیز فائدے اور زندگی پر اثرات

datetime 18  فروری‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جڑانوالہ (آن لائن)اخروٹ ہر موسم میں آسانی سے دستیاب اور بیشتر افراد کو پسند بھی ہوتے ہیں اخروٹ میں متعدد اقسام کے فیٹی ایسڈز، فولیٹ، وٹامن ای اور دیگر غذائی اجزا موجود ہوتے ہیں۔اخروٹ کھانے کی عادت متعدد امراض سے تحفظ فراہم کر سکتی ہے۔اگر آپ اخروٹ کھانا پسند کرتے ہیں تو یہ ضرور جاننا پسند کریں گے کہ اس گری کو کھانے سے صحت کو کیا فوائد حاصل ہوسکتے ہیں۔

اخروٹ میں وٹامن ای، میلاٹونین اور پولی فینولز نامی نباتاتی مرکبات موجود ہوتے ہیں جو صحت کے لیے مفید ہوتے ہیں۔ایک تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ غذا میں اخروٹ کو شامل کرنے سے تکسیدی تناؤ پر قابو پانے میں مدد ملتی ہے جس سے خون کی شریانوں کے امراض سے بچنے میں مدد ملتی ہے۔خون میں چکنائی یا کولیسٹرول کی مقدار بڑھنے سے امراض قلب، فالج اور دیگر طبی مسائل کا خطرہ بڑھتا ہے۔2016 کی ایک تحقیق میں بتایا گیا تھا کہ روزانہ کچھ مقدار میں اخروٹ کھانے سے کولیسٹرول کی سطح میں کمی آتی ہے۔اسی طرح 2022 کی ایک تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ اخروٹ کھانے سے امراض قلب کا خطرہ بڑھانے والے متعدد عناصر کی روک تھام ہوتی ہے۔اس تحقیق کے مطابق اخروٹ کھانے سے جسمانی وزن میں کمی آتی ہے، پیٹ نکلنے کا خطرہ کم ہوتا ہے جبکہ بلڈ پریشر اور خون میں چکنائی کی شرح کم ہوتی ہے۔یہ سب عناصر امراض قلب کا خطرہ بڑھانے کا باعث بنتے ہیں۔

متعدد تحقیقی رپورٹس میں دریافت ہوا ہے کہ ذیابیطس کے مریضوں یا ہائی بلڈ شوگر کے شکار افراد کو روزانہ اخروٹ کھانے سے امراض قلب میں مبتلا ہونے سے تحفظ ملتا ہے۔2015 میں ذیابیطس کے مریضوں پر ہونے والی ایک تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ روزانہ اخروٹ کھانے سے خون کی شریانوں کے افعال بہتر ہوتے ہیں جبکہ کولیسٹرول کی سطح کم ہوتی ہیں ۔

موضوعات:



کالم



گوٹ مِلک


’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…