ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

بیری کے پتوں کے استعمال کے حیران کُن فوائد

datetime 15  فروری‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(یواین پی)بیر، سیب کی نسبت سستا اور فوائد میں برابر پھل قرار دیا جاتا ہے جبکہ اس کے درخت پر اُگنے والے پتے بھی قدرت کی جانب سے انسان کے لیے کسی تحفے سے کم نہیں ہیں، بیری کے پتوں کے استعمال سے صحت اور خوبصورتی پر بے شمار فوائد حاصل ہوتے ہیں

جنہیں جاننا لازمی ہے۔بیری کے پتوں کی افادیت کا اندازہ یہاں سے لگایا جا سکتا ہے کہ اکثر شیمپو بنانے والی کمپنیاں دعویٰ کرتی ہیں کہ اُن کے شیمپو میں بیری کا تیل موجود ہے جو بالوں کو لمبا، گھنا، مضبوط اور چمکدار بنانے میں مدد فراہم کرتے ہیں۔بیری کے پتوں کے استعمال اور اس سے حاصل ہونے والے فوائد مندرجہ ذیل ہیں:بیری کے پتے جراثیم کُش قرار دیئے جاتے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ موسمی جِلدی بیماریوں سے بچنے کے لیے اکثر اوقات گھر کے بڑے بوڑھوں کی جانب سے مشورہ دیا جاتا ہے کہ سب بیری کے پتوں سے غسل لیں۔بیری کے پتوں کو کپڑوں میں رکھ دیں تو اس میں کبھی بھی کیڑا نہیں لگتا۔بیروں میں قدرت نے وٹامنز اور اینٹی آکسیڈنٹس کا خزانہ چھپا رکھا ہے جبکہ یہ پھل وٹامن سی سے بھرپور ہوتا ہے، بیر کھانے سے جسمانی دفاعی نظام مضبوط ہوتا ہے اور موسمی بیماریوں سے بچائو ممکن ہوتا ہے جبکہ اس کے پتوں کو پیس کر چہرے پر لگانے سے داغ دھبے، جھائیاں اور کیل مہاسوں کی شکایت دنوں میں ختم ہو جاتی ہے۔پیٹ کی چربی گھلانے کا یہ ایک دیسی ٹوٹکا ہے جس کے لیے پنسار کی دکان سے تجویز کی گئی چیزیں باآسانی مل جائیں گی۔بیری کی راکھ یا گوند آپ کسی پنساری سے بھی لے سکتے ہیں اور درخت سے تازہ حالت میں بھی حاصل کر سکتے ہیں۔ ڈیڑھ ماشہ سے چھ ماشے تک راکھ کی مقدار عرق مکو اور عرق بادیاں پانچ پانچ تولے کے سا تھ صبح چند دن تک استعمال کر نے سے بدن کی چر بی پگھلنے لگتی ہے اور بڑھا ہوا پیٹ کم ہو نے لگتا ہے۔بیری کے تازہ پتوں کو پانی میں ابال کر قہوہ بنا لیں اور اب اس میں نمک شامل کر کے غراروں کے لیے استعمال کریں، یہ قہوہ گلے کی خراش، منہ کی سوزش، مسوڑھوں سے خون بہنا، انفیکشن کا سبب بننے والے جراثیم کا خاتمہ کرتا ہے اور زبان پھٹ جانے کی شکایت میں بھی مفید ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…