لاہور(این این آئی)لاہور ہائیکورٹ نے وفاقی اور صوبائی حکومتوں کو اردو کو بطور سرکاری زبان نافذ کرنے کا حکم دیتے ہوئے ایک ماہ میں عملدرآمد رپورٹ طلب کرلی۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس رضا قریشی نے شریف نظامی سمیت دیگر کی درخواست پر سماعت کی۔ درخواست گزاروں کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ اعلی عدلیہ نے اردو کو بطور سرکاری زبان کے نفاذ کے لئے احکامات دئیے مگر سپریم کورٹ کے احکامات کے باوجود عملدرآمد نہیں کیا گیا۔عدالت نے ہدایت کی کہ وفاقی اور صوبائی حکومت عملدرآمد کرکے رپورٹ ڈپٹی رجسٹرارجوڈیشل کے روبرو داخل کرائیں۔ سرکاری وکیل کو بھی احکامات پر عملدرآمد کے لیے متعلقہ حکام کو آگاہ کرنے کی ہدایت کی۔کیس کی سماعت مزید کارروائی کے لئے مارچ کے دوسرے ہفتے تک ملتوی کردی گئی۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں