اسلام آباد(نیوزڈیسک) سندھ پولیس کے کمانڈ اینڈکنٹرول سینٹر نے60 فیصد کام کرنا بند کردیا ،سرویلنس کیمروں کی سہولت فراہم کرنے والی نجی کمپنی کو مرمت کی مد میں3سال سے ادائیگی نہیں کی گئی جس کے باعث واجبات20 کروڑ 2 لاکھ روپے (202 ملین) تک پہنچ گئے ہیں ، کمپنی اس سے قبل بھی کئی بار کیمرے بند کرچکی لیکن پولیس حکام ٹس سے مس ہونے کو تیار نہیں ہیں، کیمرے بند ہونے سے امن و امان کی صورتحال کو بھی خطرات لاحق ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق دنیا کے جدید ترین شہروں کی طرز پر کراچی میں سرویلنس کیمروں کا پروجیکٹ شروع کیا گیا تھا جس کا مقصد شہر کی مکمل مانیٹرنگ اور جرائم پر قابو پانا تھا، منصوبے کی اسٹڈی 2009 میں شروع کی گئی،متعلقہ پولیس افسران نے مختلف ممالک کے دورے کیے جہاں کے سرویلنس سسٹم کا جائزہ لیا گیا ۔مروجہ قوانین کے تحت منصوبے کا ٹینڈر کیا گیا جوکہ ایک نجی کمپنی نے جیتا ، بعدازاں مختلف رکاوٹیں عبور اور مشکلات حل کرتا ہوا بالآخر 2011 میں منصوبے کا افتتاح ہوا،منصوبے کے تحت960 کیمرے مختلف مقامات پر لگائے گئے جس میں ضلع جنوبی کو مکمل طور پر مانیٹر کیا گیا ، نجی کمپنی آئی ٹی سہولت فراہم کررہی ہے لیکن جب سے اس منصوبے کا آغاز ہوا ہے اس وقت سے اب تک کمپنی کو مینٹیننس کی مد میں کوئی واجبات ادا نہیں کیے گئے۔
کمپنی کے واجبات20 کروڑ 2 لاکھ روپے (202 ملین) تک جاپہنچے، کمپنی حکام نے کئی بار سندھ پولیس کو خط لکھے لیکن کوئی شنوائی نہیں ہوئی،اپنی تمام تر کوششوں میں ناکامی کے بعد کمپنی نے 60 فیصد آپریشنز بند کردیے،واجبات کی عدم ادائیگی کے باعث اس سے قبل بھی کئی مرتبہ کمپنی حکام کیمرے بند کرچکے ،ادائیگی کے لیے زور دیا گیا لیکن پولیس حکام ٹس سے مس نہیں ہوئے ، چند ماہ قبل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کو مکمل طور پر بند کردیا گیا تھا۔
اس وقت آئی جی سندھ نے کمپنی حکام سے خود ملاقات میں واجبات کی ادائیگی کا یقین دلایا لیکن اس کا بھی اب تک کوئی نتیجہ نہیں نکل سکا ،ذرائع نے ایکسپریس کو بتایا کہ کیمرے بند ہونے سے امن و امان کی صورتحال کو بھی خطرات لاحق ہوگئے ہیں ۔
خصوصی طور پر شہر کی سڑکوں پر ہونے والے جرائم کی سی سی ٹی وی فوٹیجز محفوظ ہوتی تھیں جس کی بدولت تفتیشی افسران کو کافی سہولت ہوجاتی تھی ، کئی کیسز سی سی ٹی وی فوٹیجز کی بدولت ہی حل ہوئے ، کیمرے بند ہونے کے بعد خصوصاً اسٹریٹ کرائم پر قابو پانے میں پولیس حکام کو مزید مشکلات دریپش آسکتی ہیں ۔
شہر میں نصب 60 فیصد سی سی ٹی وی کیمرے بند
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
پہلی جنگ عظیم بوسنیا سے سٹارٹ ہوئی
-
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزیدکمی کر دی
-
سونے کی قیمت میں 36 فیصد کمی، کیا گولڈ مارکیٹ مزید کریش ہوسکتی ہے؟
-
برطانوی حکومت سے پنشن لینے والی پاکستان کی آخری خاتون 107 برس کی عمر میں انتقال کر گئیں
-
نامناسب لباس میں آن لائن شو کرنے والی گلوکارہ کو 74 کوڑے مارے گئے
-
حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں کمی کردی
-
پاکستان میں سونے کی قیمت میں کئی روز کی کمی کے بعد بڑا اضافہ
-
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا امکان، نئی قیمتیں سامنے آگئیں
-
’میں نے 3 بار شیطان اور ایک بار جہنم کا دروازہ دیکھا‘ آنجہانی پوپ فرانسس کی خفیہ ڈائری سامنے آ گئی
-
بجلی صارفین ہوشیار! کل کئی گھنٹے بجلی بند رہے گی، شیڈول جاری
-
رشتے کی حرمت پامال، اپنے ہی بھائی کی اہلیہ کو زیادتی کا نشانہ بنانے والا ملزم گرفتار
-
سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ، چاندی مزید سستی
-
تقریب میں اننت امبانی کا شاہ رخ خان کو خاموش رہنے کا اشارہ، ویڈیو وائرل
-
ہر خاندان کو 8 ہزار روپے نقد دیے جائیں گے، اعلان ہوگیا



















































