لاہور(نیوز ڈیسک) چوہدری شجاعت حسین نے انکشاف کیا ہے کہ جب لال مسجد میں شدت پسندوں اور غیر قانونی اسلحہ کی موجودگی کی اطلاعات کے بعد آپریشن کا فیصلہ کرنے کیلئے کابینہ کا خصوصی اجلاس بلایا گیا تو اس میں ملک کی عسکری قیادت کو بھی شامل کیا گیا،مختلف آراءملیں لیکن جب اس وقت کے ڈی جی آئی ایس آئی میجر جنرل اشفاق پرویز کیانی سے رائے لی گئی توا±نہوں نے سگریٹ پینے کیلئے وقت مانگا اور معاملے پر کسی بھی قسم کی رائے دینے سے گریز کیا۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے چوہدری شجاعت حسین کاکہناتھاکہ پرویزمشرف کی زیرصدارت ہونیوالے اجلاس میںاس وقت کے ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل اشفاق پرویز کیانی کولال مسجد آپریشن سے متعلق اپنی رائے دینے کو کہا گیا تو انہوں نے یہ کہہ کر سب کو حیران کر دیا ” میں ایک سیگریٹ پی لوں؟ یہ کہنے کے بعد جنرل کیانی نے نہ صرف خود سیگریٹ سلگا لی بلکہ اس وقت کے صدر اور آرمی چیف جنرل پرویز مشرف کو بھی ایک سیگریٹ پیش کی، یوں سب لوگ شغل میں پڑ گئے اور جنرل کیانی نے ملکی سکیورٹی سے متعلق اس اہم معاملے پر کوئی رائے ہی نہ دی۔اس وقت کی حکومتی جماعت کے سربراہ کا کہنا ہے کہ کیانی کا یہ جواب انتہائی غیر متوقع تھا کیونکہ وہ ملک کے اہم ترین عسکری ادارے کے سربراہ تھے، جنرل کیانی کے مختلف کاموں سے ملک کو نقصان پہنچا۔ انہیں سال 2011 میں بطور آرمی چیف یہ آپریشن شروع کر دینا چاہیئے تھا جو آپریشن موجودہ فوجی سربراہ جنرل راحیل شریف کر رہے ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ سیاستدانوں میں سے کسی کو فوجی جنرلوں سے شکایات ہیں تو وہ ان کی ذات تک محدود تنقید کریں نہ کہ پوری فوج کو بطور ادارہ رسوا کرنا شروع کر دیں۔
لال مسجد میں اسلحہ کی موجودگی کے بعد کابینہ اجلاس بلایاگیا ،شجاعت حسین
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا
-
موسم گرما کی سرکاری تعطیلات،حکومت پنجاب کا بڑا فیصلہ
-
یو اے ای میں مقیم پاکستانیوں کے لیے بڑی خوشخبری!
-
2030 تک سونے اور چاندی کی قیمت کتنی بڑھ سکتی ہے؟ ماہرین کی بڑی پیشگوئی
-
پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے دفاعی معاہدے پر بھارت کا رد عمل آگیا
-
پنجاب میں تعلیمی اداروں کی چھٹیاں 31 اگست تک بڑھانے کی حقیقت سامنے آگئی
-
حملے کا خدشہ، سعودی عرب میں ہائی الرٹ
-
اوپن اے آئی کا چیٹ جی پی ٹی کے مفت صارفین کیلئے بہت بڑا تحفہ
-
12 ربیع الاول کی چھٹی سے متعلق اہم خبر آگئی
-
پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)
-
طالبعلم نے گھر میں دادا دادی کو ہلاک کیا پھر سکول جاکر 5ٹیچرز کو مارا، ہوشربا تفصیلات
-
موسم کا تیور بدل گیا، ملک کے بیشتر علاقوں میں بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کا امکان
-
سولر صارفین کےلئے خوشخبری، حکوت کا بڑا اعلان
-
سونے کی قیمت میں آج پھر بڑا اضافہ



















































