پشاور (نیوز ڈیسک) پشاور کے نجی ہسپتال میں پلاسٹک سرجن نے نو سالہ بچے کے ٹریفک حادثے میں کٹے ہوئے بازو کو دوبارہ جوڑ دیا ، خیبر پختونخوا میں یہ اپنی نوعیت کی پہلی سرجری کی گئی ہے۔پشاور کے نواحی علاقے چمکنی کے رہائشی نیاز احمد کا نو سالہ بیٹا عبد الواسع سڑک پار کرتے ہوئے دو گاڑیوں کے درمیان آ گیا۔ دونوں جانب سے زور دار چوٹ نے تیسری جماعت کے طالبعلم عبد الواسع کے دائیں بازو کو کہنی سے اوپر مکمل طور پر کچل کر رکھ دیا۔بچے کے والد اور محکمہ تعلیم کے ملازم نیاز احمد کا کہنا ہے کہ بچے کو دیکھ کر وہ مایوس ہو گیا تھا کہ اب یہ ہمیشہ کے لئے معذور ہوگیا ہے۔ڈاکٹر سید آصف شاہ مایہ ناز پلاسٹک سرجن ہیں جو اس سے پہلے بھی کئی غیرمعمولی آپریشن کر چکے ہیں۔ عبدالواسع کا آپریشن کرتے ہوئے وہ بھی پرامید تو تھے لیکن اس مقام سے کٹے ہوئے بازو کا آپریشن ان کے لئے پہلا تجربہ تھا۔ ان کے مطابق عبد الوسع کے بازو کی ایک بڑی اور تین چھوٹی رگوں سمیت ہڈی اور چھ مسلز مکمل طور پر کٹ چکے تھے۔سرجری کے بعد عبد الواسع کے ہاتھ کو دوبارہ جوڑ دیا گیا ہے اور وہ حرکت کرنے کے قابل بھی ہے۔ ڈاکٹر آصف کے اس کار نامے نے خیبر پختونخوا میں پلاسٹک سرجری کے میدان میں نئی راہیں متعین کر دی ہیں۔نو سالہ عبد الواسع کرکٹ کا شوقین ہے۔ خیبر پختونخوا میں اپنی نوعیت کی اس پہلی سرجری نے اسے اس قابل کر دیا ہے کہ یہ اپنے خوابوں کو حقیقت کا رنگ دے سکے۔
پشاور ہسپتال میں بچے کے کٹے بازو کا پہلا کامیاب آپریشن
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں کمی کردی
-
کراچی کے نجی اسپتال میں بچے کی پیدائش کے معاملے کا ڈراپ سین ہوگیا
-
پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)
-
محمد عباس نے لارڈز ٹیسٹ میں ایسا اعزاز اپنے نام کرلیا جو عمران خان، گلین میگراتھ یا ایلن ڈونلڈ بھی ن...
-
مون سون بارشوں کے طاقتور سسٹم کی پاکستان میں انٹری! الرٹ جاری
-
اہلیہ حج پر ساتھ کیوں نہیں گئیں؟ وسیم اکرم نے بتا دیا
-
ویکیوم کلینر کے ذریعے بیوی کا افیئر پکڑنے والا شوہر، خود بھی عجیب مشکل میں پھنس گیا
-
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں یکدم بڑی کمی
-
لاہور کے چڑیا گھر میں ٹک ٹاکر نے ’شیر‘ کے پنجرے میں چھلانگ لگادی
-
کراچی، ڈیلیوری آپریشن کے بعد ڈاکٹرز کا خاتون کے حمل سے انکار، اہل خانہ کا ہنگامہ، تحقیقات شروع
-
سانحہ پمز کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ وزیراعظم کو پیش،ہوشربا انکشافات سامنے آگئے
-
راولپنڈی،قریبی عزیز کا خاتون کو ٹک ٹاک لائیو پر کام کے لیے سرگودھا سے بلاکر جتماعی زیادتی
-
پب جی موبائل کے کنٹینٹ کریئیٹر فاروق احمد چل بسے، گیمنگ کمیونٹی سوگوار
-
رکشہ ڈرائیور نے جواں سالہ لڑکی کو مبینہ طور پر اغوا ء کرکے زیادتی کا نشانہ بناڈالا



















































