لاہور( نیوز ڈیسک ) فریال تالپور دبئی سے اچانک لاہور پہنچ گئیں، بلاول بھٹو سے ملاقات کر کے آصف علی زرداری کا اہم پیغام پہنچانے کے علاوہ پارٹی کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ ذرائع کے مطابق فریال تالپور شیڈول سے ہٹ کر اچانک دبئی سے لاہور پہنچیں جہاں انہوں نے بلاول ہاو¿س لاہور میں قیام پذیر اپنے بھتیجے بلاول بھٹو سے ملاقات کر کے دبئی میں ہونے والے پارٹی رہنماو¿ں کے اجلاس کے حوالے سے آگاہ کیا۔
مزید پڑھئے: سعودی عرب نے غیر ملکی شہریوں کو بڑی خوشخبری سنادی
ذرائع کے مطابق فریال تالپور نے آصف علی زرداری کا اہم پیغام بھی بلاول کو دیا ہے جس کے بعد انہوں نے اپنا دورہ لاہور مختصر کرنے کا فیصلہ کیا۔



















































