اتوار‬‮ ، 24 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

حکومتی یقین دہانی اور مصدق ملک کی دھمکی بے سود، متعدد شہروں میں پٹرول کی قلت

datetime 8  فروری‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ، این این آئی) حکومت کی یقین دہانی اور مصدق ملک کی دھمکی بے سود ثابت ہوئی، ذخیرہ اندوزوں نے کئی شہروں میں پٹرول اور ڈیزل دینا بند کر دیا، سرگودھا، بہاول نگر، نارووال، کمالیہ، گوجرہ، شکر گڑھ اور منڈی بہاؤالدین کے بعد لاہور شہر میں بھی پٹرول کی قلت ہو گئی ہے، کئی پٹرول پمپس بند ہو گئے ہیں

اور جہاں پٹرول مل رہا ہے وہاں پر کار والوں کو چار ہزار سے زیادہ نہیں دیا جا رہا ہے جبکہ موٹر سائیکل والوں کو صرف چار سو روپے تک پٹرول دیا جا رہا ہے۔ دوسری جانب وزیر مملکت برائے پیٹرولیم مصدق ملک نے پیٹرولیم مصنوعات ذخیرہ کر کے مصنوعی بحران پیدا کرنے وال کو سخت نتائج سے خبردار کر تے ہوئے کہاہے کہ ذخیرہ اندوزی کرنے والوں سے کہتا ہوں کہ آج ہی رک جائیں، ریاست قدم اٹھائے گی تو پھر آپ لوگ بیٹھ کر پریس کانفرنسیں کر رہے ہوں گے۔پریس کانفرنس کرتے ہوئے مصدق ملک نے کہاکہ ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی کوئی قلت نہیں ہے، ہمارے پاس 20 روز کے پیٹرول اور 29 روز کے ڈیزل کا اسٹاک موجود ہے۔مصدق ملک نے کہاکہ ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قلت ذخیرہ اندوزی کی وجہ سے ہے، پیٹرولیم مصنوعات ذخیرہ کرنے والوں سے کہنا چاہتا ہوں کہ آپ لوگ اس طرح کے اقدامات کر کے عوام میں اپنی عزت گھٹا رہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ پیٹرولیم مصنوعات کی ذخیرہ اندوزی کرنے والوں سے کہتا ہوں کہ آج ہی رک جائیں ورنہ سخت نتائج بھگتنا پڑیں گے، جو بھی ذخیرہ اندوزی میں ملوث ہوا اس کا لائسنس منسوخ کر دیا جائے گا، ریاست قدم اٹھائے گی تو پھر آپ لوگ بیٹھ کر پریس کانفرنسیں کر رہے ہوں گے۔ملک میں چند روز قبل آنے والے بجلی بریک ڈاؤن کے حوالے سے وزیر مملکت برائے پیٹرولیم نے کہاکہ بجلی بریک ڈاؤن کی وجوہات پرکام مکمل کر لیا ہے، دو دن میں رپورٹ وزیراعظم کو پیش کر دوں گا۔مصدق ملک نے کہاکہ روس سے تیل خریداری کے معاملات مارچ کے آخر تک طے ہو جائیں گے اور امید ہے کہ اپریل سے ملک میں روس سے تیل آنا شروع ہو جائے گا۔

موضوعات:



کالم



شیطان کے ایجنٹ


’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…