کراچی (نیوز ڈیسک)عام طور پر لوگ ناشتہ کرتے وقت لاپرواہی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کچھ اس انداز کا ہلکا پھلکا ناشتہ کرتے ہیں جو صحت کی خرابی کا باعث بنتا ہے جب کہ ماہرین صحت توانائی سے بھرپور ناشتے کا مشوردہ دیتے ہیں اور ساتھ ہی ناشتے میں کی جانے والی غلطیوں سے بھی خبردار کرتے ہیں۔
پھلوں کا جوس: ماہرین طب کا کہنا ہے کہ ناشتے میں پھل کا جوس نکال کر پینا زیادہ صحت افزا نہیں بلکہ اس طریقہ میں پھل کی زیادہ تر وٹامنز، منرلز اور فائبر ضائع ہوجاتے ہیں اس لیے بجائے جوس پینے کے ایک پھل کھا کر اس کےساتھ پانی کا گلاس پی لیا جائے تو یہ آپ کے لیے کچھ زیادہ کلوریز محفوظ کر پائیں گے۔
ہلکا ناشتہ: بہت سے لوگ اپنی جاب پر جانے سے پہلے ہلکا ناشتہ کرلیتے ہیں جو کہ صحت کے لیے انتہائی نقصان دہ ہے کیوں کہ ناشتے کے بعد کھانے تک کا بڑا بریک آتا ہے جس کی کمی زیادہ کھانے سے بھی پوری نہیں ہوسکتی اس لیے پراٹھا اور دیگر توانائی سے بھر پور ناشتہ ضروری ہے۔
کافی یا چائے کم پئیں: اگرچہ ایک کپ کافی اور چائے آپ کے موڈ کو بہتر کر دیتے ہیں تاہم ناشتے میں ایک کپ سے زیادہ پینا صحت کے لیے مفید نہیں۔ زیادہ کافی یا چائے پینا نیند کو ڈسٹرب کرسکتا ہے اور جسم پر بھی اس کے منفی اثرات نمودار ہوتے ہیں۔
ناشتے کو اہمیت نہ دینا: رات میں آپ نے کتنا بھی پیٹ بھر کر کھانا کھایا ہو لیکن پھر بھی صبح کے ناشتے کو یقینی بنائیں۔ ناشتہ نہ کرنا ہمارے نظام ہاضمہ کو سست کردیتا ہے اور انسان کمزور اورسستی محسوس کرتا ہے اس لیے کم از کم ایک مکمل ٹوسٹ، ایک سیب یا وٹامن سے بھر پر ناشتہ ضروری ہے۔
غیر صحت مندانہ ناشتہ: چاکلیٹ پین کیکس، مکھن والا کیک اور سینڈوچ کی بجائے ڈرائی فروٹ کا پیالہ، دلیہ اور ایک پھل کھائیں۔ چاکلیٹ وغیرہ کھانے سے زیادہ کلوریز اور چکنائی جسم میں شوگر کی مقدار کو بڑھا دیتی ہے جو صحت کے مسائل پیدا کرسکتی ہے۔
چینی والی اشیا کا استعمال: ناشتے میں چینی لگی مختلف قسم کی اشیا کھانے سے پرہیز کریں جیسے شوگر کوٹڈ سیریلز، ڈونٹس اور فروٹ کوک ٹیل وغیرہ جب کہ اپنے ناشتے میں انڈہ، دلیہ، گندم کا دلیہ اور دودھ کو شامل کریں۔
گرم پانی پی کا دن کا آغازکریں: ناشتے سے قبل ایک گلاس گرم پانی پیئیں جو آپ کو ڈی ہائیڈریٹ کرنے میں مدد گار ثابت ہوگا، ہاضمہ درست کرے گا اور گیس کی بیماری سے نجات دے گا۔
ناشتے پر کی جانے والی غلطیوں سے بچیں اور صحت پائیں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں کمی کردی
-
کراچی کے نجی اسپتال میں بچے کی پیدائش کے معاملے کا ڈراپ سین ہوگیا
-
پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)
-
محمد عباس نے لارڈز ٹیسٹ میں ایسا اعزاز اپنے نام کرلیا جو عمران خان، گلین میگراتھ یا ایلن ڈونلڈ بھی ن...
-
مون سون بارشوں کے طاقتور سسٹم کی پاکستان میں انٹری! الرٹ جاری
-
اہلیہ حج پر ساتھ کیوں نہیں گئیں؟ وسیم اکرم نے بتا دیا
-
ویکیوم کلینر کے ذریعے بیوی کا افیئر پکڑنے والا شوہر، خود بھی عجیب مشکل میں پھنس گیا
-
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں یکدم بڑی کمی
-
لاہور کے چڑیا گھر میں ٹک ٹاکر نے ’شیر‘ کے پنجرے میں چھلانگ لگادی
-
کراچی، ڈیلیوری آپریشن کے بعد ڈاکٹرز کا خاتون کے حمل سے انکار، اہل خانہ کا ہنگامہ، تحقیقات شروع
-
سانحہ پمز کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ وزیراعظم کو پیش،ہوشربا انکشافات سامنے آگئے
-
راولپنڈی،قریبی عزیز کا خاتون کو ٹک ٹاک لائیو پر کام کے لیے سرگودھا سے بلاکر جتماعی زیادتی
-
پب جی موبائل کے کنٹینٹ کریئیٹر فاروق احمد چل بسے، گیمنگ کمیونٹی سوگوار
-
رکشہ ڈرائیور نے جواں سالہ لڑکی کو مبینہ طور پر اغوا ء کرکے زیادتی کا نشانہ بناڈالا



















































