اسلام آباد (این این آئی)آئی ایم ایف نے پاکستانی معیشت کیلئے بڑے خطرات کی نشاندہی کر دی ہے جس کے باعث سگریٹس، کولڈڈرنکس اور جہازوں کے ٹکٹس مہنگے ہونے کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف نے معاشی اصلاحات میں تاخیر، قرضوں، مہنگائی میں اضافہ، زرمبادلہ ذخائرمیں
کمی کو پاکستانی معیشت کے لیے خطرہ قرار دیا ہے۔ذرائع کے مطابق پاکستان کے موجودہ معاشی و مالی مشکلات کی بڑی وجہ قرض پروگرام پر مؤثر عمل نہ ہونا ہے۔ذرائع کے مطابق حکومت نے آئی ایم ایف کو آئندہ ہفتے ریونیو بڑھانے کے لیے اقدامات کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے جس میں سگریٹس اور فضائی ٹکٹ پرٹیکس بڑھانے کی تجویز ہے۔ذرائع کے مطابق فضائی ٹکٹ پر17 فیصدفیڈرل ایکسائز ڈیوٹی اور مہنگے سگریٹس پر 50 پیسے فی اسٹک ایکسائز ڈیوٹی بڑھانیکی تجویز ہے، انرجی ڈرنکس پر ٹیکس بڑھانے اور بینکوں کی آمدن پر لیوی لگانے کی تجویز ہے۔ذرائع کے مطابق پیٹرولیم ڈیویلپمنٹ لیوی میں مزید اضافہ کرکے اس پر 17 سے 18 فیصد جی ایس ٹی کی بھی تجویز ہے۔ آئی ایم ایف نے پاکستانی معیشت کیلئے بڑے خطرات کی نشاندہی کر دی ہے جس کے باعث سگریٹس، کولڈڈرنکس اور جہازوں کے ٹکٹس مہنگے ہونے کا امکان ہے۔