بدھ‬‮ ، 25 مارچ‬‮ 2026 

اثرا کے زیر اہتمام جاری نمائش میں پہلی بار 150 سالہ پرانا غلاف کعبہ بھی موجود

datetime 25  جنوری‬‮  2023 |

ریاض (این این آئی)شاہ عبدالعزیز مرکز برائے عالمی ثقافت میں فنون اسلامی و بینالی فن کے 15 شہ پارے نمایاں طور پر موجود ہیں۔ یہ شہ پارے اور آرٹ ورک جدید عصری فنون اور اسلامی فنون کا امتزاج ہیں۔عرب ٹی وی کے مطابق نمائش کے موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے عالمی ثقافت سے متعلق سعودی ادارے اثراعجائب گھر کے سربراہ فرح ابو شلیح نے کہاکہ جاری نمائش شعور کے

ایک سفر کی حیثیت رکھتی ہے۔بینالی فنون اور اسلامی فنون کے درمیان ایک اشتراک کا سماں دیکھنے کو مل رہا ہے۔ یہ صرف سعودی عرب ہی نہیں پوری دنیا میں اس نوعیت کا پہلا تجربہ اور پہلی نمائش ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ اثرا کی یہ نمائش فن کے دلدادہ اور اہل ذوق کی آرا کی بنیاد پر ترتیب پائی ہے۔ یہاں رکھے گئے فن پاروں میں ڈیڑھ سو سال پرانے غلاف کعبہ کی موجودگی بھی شائقین کے لیے بھر پور توجہ کا مرکز ہے۔ابو شلیح کے مطابق 150 سال پرانا غلاف کعبہ 2022 میں اثرا کی رسائی میں آیا ہے۔ یہاں پہلی بار اہل نظر اس نادر غلاف کعبے کی زیارت کر رہے ہیں۔واضح رہے کسو یعنی غلاف کعبہ سیاہ ریشم سے تیار کیا گیا ہے جس میں سرخ اور سبز رنگ کے ریشم کا بھی استعمال کیا گیا ہے۔ اسی طرح اسے چاندی کے چمکتے تاروں سے کی گئی کڑھائی سے مزین کیا گیا ہے جو سفید کاٹن کے اوپر چسپاں ہے۔کسو نمائش میں موجود شہ پاروں میں سے سب سے نمایاں حیثیت کا حامل ہے اور شائقین کے لیے مرکز نگاہ بنا ہوا ہے۔نمائش میں اسلامی اور عصری فنون کا امتزاج نظر آتا ہے۔ جیسا کہ ایک شہ پارہ ‘ اللہ کے تعارف و تعریف کے کے انداز میں ‘ھواللہ ‘ ایک سعودی شہری لولو الحمود کے ذوق کا اظہار ہے۔یہ کام نمایاں طور پر اسلامی فنون کے انداز اور آج کے فنون کا ایک خوبصورت مظہر ہے۔ علاوہ ازیں قدیمی اسلحہ سے متعلق نوادرات بھی اثرا کی اس نمائش کا حصہ ہیں۔ اس میں قدیم تر اور نیم قدیم دونوں طرح کے اسلحے کے شاہکار ان ادوار کی نمائندگی کر رہے ہیں۔جدہ میں یہ نمائش 23 جنوری سے شروع ہوئی ہے۔ جبکہ ماہ اپریل میں بھی جاری رہے گی۔ تاکہ دور و نزدیک کے اہل ذوق اسے دیک سکیں ۔ نمائش کا مقصد عوام میں اپنی اسلامی تہذیب سے رابطے کو مستحکم رکھنا ہے۔



کالم



مذہب کی جنگ(آخری حصہ)


اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…