امارات اور سعودی عرب میں رمضان المبارک کے آغاز کا 23 مارچ کو امکان

25  جنوری‬‮  2023

ریاض (این این آئی )سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات میں رواں سال رمضان المبارک کا آغاز امکانی طور پر 23 مارچ کو ہو گا۔ تیس دن کے روزے ہونے کی صورت میں عیدالفطر کے لیے امارات میں تعطیلات 20 اپریل سے 23 اپریل تک ہوں گی۔میڈیارپورٹس کے مطابق اس امر کا اظہار امارات کی آسٹرونومیکل سوسائٹی نے کیا تاہم اس اعلان کے ساتھ ہی یہ بھی کہہ دیا گیا ہے کہ

رمضان المبارک اور عید الفطر کی متعین تاریخوں کا اعلان قریبی دنیوں رویت ہلال کمیٹی کے ذریعے کیا جائے گا۔آسٹرونومیکل سوسائٹی کے اعلان کے مطابق اگر رمضان کے اس سال 30 روزے ہوئے تو 21 اپریل بروز جمع البارک کو رمضان المبارک کا اختتام ہو گا۔یہ بھی کہا گیا کہ سعودی عرب میں بھی رمضان اور عید الفطر انہیں تاریخوں میں آئیں گے۔ اسی طرح اس موقع پر تعطیلات بھی اکٹھی ہوں گی۔ واضح رہے امارات میں پچھلے سال رمضان المبارک کا آغاز یکم اپریل کو ہوا تھا۔آسٹرونومیکل سوسائٹی کے مطابق اسلامی کیلنڈر 12 ماہ پر محیط ہے اور اس کے ہر سال شمسی سال کے مقابلے میں دس دن کا فرق ہوتا ہے۔ کیونکہ شمسی سال 365 دنوں پر پھیلا ہوتا ہے اور قمری سال 354 یا 355 دنوں پر مشتمل ہوتا ہے۔اس لیے شمسی کیلنڈر کو سامنے رکھا جائے تو رمضان کی آمد ہر سال دس دنوں کے فرق سے ہوتی ہے۔ اسی کا اثر عیدالفطر پر بھی آتا ہے۔ امارات میں عید الفطر کے بعد سال 2023 کے دوران پانچ دیگر مواقع پر ہوں گی۔عیدالفطر کے بعد اگلی پہلی ایم تعطیل یوم عرفات یعنی حج کے موقع پر ہو گی۔ اس کے ساتھ عیدالالضحی کی تعطیلات جڑی ہوں گی ۔ امکانی طور پر یہ چھٹیان 28 سے 30 جون تک رہیں گی۔اس کے بعد 21 جولائی کو نئے قمری سال کے سلسلے میں عام تعطیل کی جائے گی ۔ بعد ازاں 2 ستمبر کو یوم ولادت نبی آخرالزمان صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے حوالے تعطیل کی جائے گی۔ماہ دسمبر کے دوران امارات کے 52 ویں قومی دن کے سلسلے میں 2 اور 3 دسمبر کو تعطلات ہوں گی۔دوسری جانب سعودی عرب کے یوم تاسیس کی تعطیل 22 فروری ہوگی۔ جبکہ دیگر تعطیلات تقریبا وہی ہوںگی جو متحدہ عرب امارات میں ہوں گی۔ اور 23 ستمبر کو سعودی عرب کے قومی دن کے سلسلے میں عام تعطیل کی جائے گی۔



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…