ہفتہ‬‮ ، 16 اگست‬‮ 2025 

منی لانڈرنگ کیس، سکیش چندر شیکھر کے نورا فتحی سے متعلق تہلکہ خیز انکشافات

datetime 24  جنوری‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (این این آئی) بھارت میں 200کروڑ کی منی لانڈرنگ کے الزام میں گرفتار ملزم سکیش چندر شیکھر نے اداکار نورا فتحی کے خلاف بیان دے دیا۔سکیش چندر شیکھر نے اپنے بیان میں انکشاف کیا ہے کہ ابھی نورا نے مجھ سے اپنا گھر لینے کا وعدہ کرنے کے

بارے میں بات کی لیکن حقیقت یہ ہے کہ وہ مراکش میں اپنے خاندان کیلئے ایک گھر خریدنے کیلئے مجھ سے پہلے ہی ایک بڑی رقم لے چکی ہیں۔انہوںنے کہاکہ نورا نے تفتیشی حکام کو اپنے بیانات میں قانون سے بچنے کیلئے من گھڑت کہانیاں سنائی ہیں، میں نورا کو رینج روور دینا چاہتا تھا لیکن چونکہ اس وقت وہ گاڑی سٹاک میں دستیاب نہیں تھی اور نورا کو فوری طور پر ایک گاڑی چاہئے تھی تو میں نے انہیں بی ایم ڈبلیو خرید کر دے دی جسے وہ طویل عرصے تک استعمال کرتی رہی ہیں۔سکیش چندر شیکھر نے بتایا کہ کیونکہ نورا ہندوستانی شہری نہیں ہیں، اس لئے انہوں نے مجھ سے گاڑی کو اپنی بہترین دوست کے شوہر بوبی کے نام پر رجسٹر کرنے کو کہا۔انہوں نے یہ بھی دعوی کیا ہے کہ تفتیشی حکام کے پاس ثبوت کے طور پر سکرین شاٹس اور چیٹ موجود ہے اس لئے جھوٹ بولنے کا جواز ہی نہیں پیدا ہوتا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



شیلا کے ساتھ دو گھنٹے


شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…