جمعرات‬‮ ، 23 اپریل‬‮ 2026 

بجلی بندش کا دوسرا روز، ’مشن مجنوں کامیاب ہوگیا؟‘ ٹوئٹر پر تبصرے

datetime 24  جنوری‬‮  2023 |

اسلام آباد (این این آئی)ملک بھر کے بعض علاقوں میں دوسرے روز بھی بجلی کی بندش جاری رہی ، گھروں میں لائٹ کے بغیر معمولاتِ زندگی کو مشکلات کا سامنا رہا تاہم ایسی صورتحال میں بھی پاکستانی ٹوئٹر صارفین بجلی کی بندش کو حالیہ ریلیز ہونے والی بھارتی فلم ’مشن مجنوں‘ سے جوڑ کر مزاحیہ تبصروں میں مصروف دکھائی دیئے ۔تفصیلات کے مطابق حال ہی میں ریلیز ہونے والی

بھارتی اداکار سدھارت ملہوترا (امندیپ سنگھ) کی فلم ’مشن مجنوں‘ خفیہ جاسوسی پر مبنی ہے جس کا مقصد پاکستان کے جوہری پلانٹ کی تحقیقات کرنا ہے۔فلم کے ریلیز ہونے کے ٹھیک تین دن بعد پاکستان بھر میں بجلی کا بریک ڈاؤن ہوگیا جس کی وجہ سے کئی شہر اور قصبے روشنی سے محروم ہوگئے۔فلم اور بجلی کی بندش کو لے کر پاکستانی ٹوئٹر صارفین نے اپنی اپنی تھیوری تیار کرلی کہ کیا یہ اتفاق تھا یہ یا امندیپ سنگھ نے غلط پلانٹ کو نشانہ بنایا۔ادھر وزیر توانائی خرم دستگیر نے بجلی کی بندش اور اس کی بحالی اور تفتیش سے متعلق بات کرتے ہوئے اعتراف کیا کہ حکومت کو سسٹمز کی ہیکنگ جیسی بیرونی مداخلت کا شبہ ہے۔وزیر توانائی نے کہا کہ ایسے چانسز بہت کم ہیں مگر پھر بھی ٹوئٹر صارفین نے اس پر خوب میمز بناکر اپنی تھیوریز بنا ڈالی ہیں کہ ’مشن مجنوں‘ کامیاب ہوگیا۔ٹوئٹر صارفین کو اس پراسرار معاملے کا جواب چاہیے تھا جو اب مل گیا ہے جہاں وہ جھوٹے اسکرین شاٹ شیئر کرکے الجھن پیدا کرنے میں مصروف ہیں۔ٹوئٹر صارفین اپنے دلچسپ، تنقیدی اور مزاحیہ تبصرے کرنے میں مصروف رہے۔صارفین کے مطابق فلم ’مشن مجنوں‘ کی مارکیٹنگ کرنے کے لیے بلیک آؤٹ کیا گیا ہے۔کچھ صارفین نے کہا کہ بجلی عارضی طور پر بحال ہوئی پھر جانے کہ بعد نہیں آئی۔بجلی کی بندش پر سب سے زیادہ غصہ تو ان لوگوں کا ہے جنہوں نے صبح کو موبائل چارج کرنے کا سوچا تھا،اب جنریٹر کا بندوبست کرنا بھی بڑا مسئلہ ہوگیا ہے،شہریوں کا حال کچھ یوں ہے،نہ بجلی، نہ گیس نہ ہی پانی!۔صارفین نے کسی اور ملک میں پیدا ہونے کی حسرتیں بھی ظاہر کرد یں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گریٹ گیم(چوتھا حصہ)


لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…