جمعرات‬‮ ، 23 اپریل‬‮ 2026 

امریکا کا پاکستان اور بھارت کو مذاکرات سے مسائل حل کرنے کا مشورہ

datetime 24  جنوری‬‮  2023 |

واشنگٹن (آئی این پی ) امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کو مذاکرات سے مسائل حل کرنے چاہئیں، دونوں ممالک کے درمیان بات چیت کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں پاکستان میں بجلی کے شٹ ڈاون کے حوالے سے آگاہ ہیں،

پاکستان نے اگر کسی قسم کا تعاون چاہا تو ضرور فراہم کریں گے، پاکستان امریکا کا اہم شراکت دار ہے، پاکستان کیساتھ مضبوط تعلقات کا اظہار کیا ہے، پاکستان میں منتخب ہونے والی کسی بھی سیاسی جماعت سے بات چیت کیلئے تیار ہیں، ہم حکومتوں سے ان کی پالیسیوں کے مطابق روابط رکھتے ہیں۔ امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے واشنگٹن میں نیوز بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان ہمارا اہم شراکت دار، ہمارے مفادات مشترکہ ہیں لہذا پاکستان اور بھارت کو مذاکرات کرنے کا مشورہ دیتے ہیں، پاکستان اور بھارت میں مذاکرات کی حوصلہ افزائی کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ جنوبی ایشیا میں امن و امان چاہتے ہیں، پاکستان اور بھارت کے ساتھ تعلقات کی الگ الگ نوعیت ہے، پاکستان اور بھارت کے مذاکرات دو طرفہ معاملہ ہے اس لیے پاکستان، بھارت کو تمام معاملات بات چیت سے حل کرنا ہوں گے۔نیڈ پرائس نے مزید کہا کہ امریکا پاکستان کی مدد جاری رکھے گا، پاکستان میں توانائی بحران سے آگاہ ہیں اور سلسلے میں تعاون چاہیے تو کریں گے۔



کالم



گریٹ گیم(چوتھا حصہ)


لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…