جمعرات‬‮ ، 23 اپریل‬‮ 2026 

سرکاری نوکری کے خواہش مند بڑی عمر کے افراد کے لیے خوشخبری سامنے آگئی

datetime 24  جنوری‬‮  2023 |

کراچی(این این آئی) سرکاری نوکری کے خواہش مند بڑی عمر کے افراد کے لیے خوشخبری سامنے آگئی، سندھ حکومت نے سرکاری ملازمت کے لیے عمر کی حد میں 15 سال کی رعایت کا اعلان کر دیا۔تفصیلات کے مطابق محکمہ سرکاری نوکری کے لیے

حدِ عمر 28 سال تک مقرر ہے، 28 سے بڑی عمر کے افراد اہل ہونے کے باوجود بھی سرکاری نوکری حاصل نہیں کرسکتے تاہم سندھ حکومت نے اس قانون میں سختی ختم کرتے ہوئے سرکاری ملازمت کے خواہش مند بڑی عمر کے افراد کیلئے 15 سال کی حد عمر میں رعایت دے دی ہے۔ایس جی اے اینڈ سی ڈی نے اس حوالے سے نوٹی فکیشن جاری کردیا ہے جس کے مطابق پبلک سروس کمیشن اور پولیس کی بھرتیوں پر یہ نوٹیفکیشن لاگو نہیں ہوگا، پبلک سروس کمیشن اور پولیس میں بھرتیوں کے سوا دیگر محکمے عمر کی حد میں رعایت دینے کے پابند ہوں گے۔یاد رہے کے قبل ازیں بھی سندھ حکومت نے سرکاری نوکری کیلئے عمر کی حد میں رعایت دی تھی جو کہ 30 جون 2022 کو ختم ہوگئی تھی، بعد ازاں ایک بار پھر سندھ حکومت نے سرکاری ملازمت کیلئے حد عمر میں رعایت دی ہے جو 30 جون 2024 تک جاری رہے گی۔



کالم



گریٹ گیم(چوتھا حصہ)


لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…