اتوار‬‮ ، 17 اگست‬‮ 2025 

سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی پر عمران خان اور شہباز شریف یک زبان ہو گئے

datetime 22  جنوری‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے مسلمانوں کے جذبات کو مجروح کرنے کی سازش قرار دیدیا ہے۔وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے بیان میں کہا کہ سویڈن میں دائیں بازو کے انتہاپسند کی جانب سے قرآن پاک کی بے حرمتی کے گھناؤنے فعل کی

جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔انہوں نے کہا کہ آزادی اظہار کے لبادے کو دنیا بھر میں بسنے والے ڈیڑھ ارب مسلمانوں کے مذہبی جذبات کو مجروح کرنے کے لیے استعمال نہیں کیا جا سکتا۔وزیراعظم پاکستان نے کہاکہ سویڈن میں دائیں بازو کے انتہا پسند کی جانب سے کیا گیا شرمناک فعل ناقابل قبول ہے۔دوسری جانب چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے سویڈن میں قر آن مجید کی بے حرمتی کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے منظور کر دہ قرار داد کے مطابق اسلام اورشعائرِ اسلام کیخلاف نفرت انگیز اقدامات کو آزادء اظہار کا تحفظ حاصل نہیں۔ اپنے بیان میں عمران خان نے کہاکہ سویڈن میں احتجاج کے دوران قرآنِ کریم نذرِ آتش کئے جانے کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کرتا ہوں۔ انہوں نے کہاکہ گزشتہ برس مارچ میں ہماری حکومت کی کاوش کے نتیجے میں اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی نے اسلاموفوبیا کے انسداد کے عالمی دن کے حوالے سے او آئی سی کی تائید یافتہ تاریخی قرارداد منظور کی۔ سابق وزیر اعظم نے کہاکہ اس قرارداد کے ذریعے اقرار کیا گیا کہ اسلام اورشعائرِ اسلام کیخلاف نفرت انگیز اقدامات کو آزادء اظہار کا تحفظ حاصل نہیں۔واضح رہے کہ اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف اور ڈپٹی اسپیکر زاہد اکرم درانی کی سویڈن اسٹاک ہوم میں قرآن پاک کی بے حرمتی اور نذر آتش کرنے کے واقعہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی اور نذر آتش کرنے کے

گھناؤنے فعل سے دنیا بھر میں بسنے والے مسلمانوں کے احساسات و جذبات بری طرح مجروح ہوئے ہیں، اس گھناؤنے فعل کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔انہوں کہا کہ اسلام ایک پر امن مذہب ہے اور تمام مذاہب کی تعلیمات اور عقائد کے احترام کا درس دیتا ہے۔انہوں نے کہا کہ آزادی اظہار رائے کی آڑ میں کسی کو بھی دوسرے مذاہب سے تعلق رکھنے والوں کی مقدس مذہبی کتابوں کی بے حرمتی کرنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔ انہوں نے کہا کہ اس قسم کے بہیمانہ واقعات سے دلوں میں ایک دوسرے کیلئے نفرتیں پیدا ہوتی ہیں جو دنیا کے امن کے لیے خطرے کا باعث ہیں۔ انہوں نے اس گھناؤنے فعل میں ملوث عناصر کے خلاف فوری ایکشن لینے کی ضرورت پر زور دیا۔

موضوعات:



کالم



وین لو۔۔ژی تھرون


وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…