ہفتہ‬‮ ، 20 دسمبر‬‮ 2025 

جھوٹا فراڈیہ توشہ خانہ اور زکواۃچور کہتا ہے ،توشہ خانہ میں چوری کی، تو کیا ہوا ؟ ، ریاست کے 190 ملین پاؤنڈ کھا گیا، تو کیا ہوا ؟ ،پانچ کیرٹ کا ہیرہ ہی تو لیا ہے ؟ مریم اورنگزیب برس پڑیں 

datetime 22  جنوری‬‮  2023 |

اسلام آباد (این این آئی)وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے کہاہے کہ ثاقب نثار کے ’’صادق اور امین‘‘نے شوکت خانم کے 3 ملین ڈالر کے خیراتی فنڈ ہاؤسنگ سوسائیٹی میں لگانے کا اعتراف کر لیا ہے،جھوٹا فراڈیہ توشہ خانہ اور زکواۃچور کہتا ہے ،توشہ خانہ میں چوری کی، تو کیا ہوا ؟ ،

ریاست کے 190 ملین پاؤنڈ کھا گیا، تو کیا ہوا ؟ ،پانچ کیرٹ کا ہیرہ ہی تو لیا ہے ؟۔ اپنے بیان میں وزیراطلاعات نے کہاکہ جعلی ’’صادق اور امین‘‘نے 30 لاکھ ڈالر کی رقم ہائوسنگ منصوبے میں لگانے کا اعتراف کیا ،پاکستان کی عوام نے آپ کو شوکت خانم کے کئے زکواۃکے پیسے دئیے تھے پرائیویٹ ہاؤسنگ سوسائیٹی کے لئے نہیں ۔ انہوںنے کہاکہ دوسروں پر چوری کا الزام اور خود خیرات کے پیسوں کی چوری کا اعترافِ جرم ہے ،ٰلاکھوں ڈالر کا خیراتی پیسہ لگاتے ہوئے شوکت خانم کے بورڈ سے منظوری بھی نہ لی ۔ انہوںنے کہاکہ جھوٹا فراڈیہ توشہ خانہ اور زکواۃچور کہتا ہے ،توشہ خانہ میں چوری کی، تو کیا ہوا ؟ ،ریاست کے 190 ملین پاؤنڈ کھا گیا، تو کیا ہوا ؟ ،پانچ کیرٹ کا ہیرہ ہی تو لیا ہے ؟ ۔ انہوںنے کہاکہ فارن فنڈنگ کر کے ملک کے خلاف دشمنی کی، تو کیا ہوا ؟ زکواۃکے پیسے ہی تو چوری کئے ہیں، تو کیا ہوا؟ ،ٹرسٹ کا پیسہ ہی تو کھایا ہے، تو کیا ہوا ؟ ۔ مریم اور نگزیب نے کہاکہ القادر ٹرسٹ کے نام پر 458 کنال اراضی رشوت لی، تو کیا ہوا؟ ،بشری بی بی کے ساتھ مل کر پنجاب کی ہر نوکری، ہر عہدہ بیچا، تو کیا ہوا؟،جن کو چور کہتے ہیں پاکستان میں برطانیہ کی بھی کسی عدالت میں جھوٹے الزام ثابت نہیں کر سکے ۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ عمران خان اِسی لئے عدالت میں پیش نہیں ہوتے کیونکہ اگر ہوئے تو تمام کئے ہوئے جرائم کا اعتراف کرنا پڑے گا

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…