اتوار‬‮ ، 17 اگست‬‮ 2025 

پاکستان میں اسپورٹس مین ذلیل ہوتا ہے، کم عمر ریکارڈ ہولڈرکوہ پیما شہروز کاشف پھٹ پڑے

datetime 22  جنوری‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)پاکستان کے کم عمر ریکارڈ ہولڈر کوہ پیما شہروز کاشف مایوسی میں پھٹ پڑے۔ شہروز کاشف نے ایک انٹرویومیں گفتگو میں کہا کہ دکھ کے ساتھ یہ لفظ استعمال کر رہا ہوں کہ پاکستان میں اسپورٹس مین ذلیل ہوتا ہے ،سرپرستی کرنے کے حوالے سے

مجھے انتہائی ما یوسی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔شہروز کاشف نے کہا کہ وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ 10 مرتبہ وعدہ کر چکے ہیں کہ آپ سمٹ کریں ہم آپ کے ساتھ ہیں ، ہم آپ کی معاونت کریں گے تاہم ا یک بھی وعدہ پورا نہیں ہوا ، صدر مملکت سے لے کر تقریباً سب سے ملاقات ہو چکی ، وزیر اعلیٰ سے ملاقات کا ٹائم مانگا لیکن ٹائم ہی نہیں ، اب مجھے کوئی ملاقات کے لیے بلاتا ہے تو مجھے اس سے فرق نہیں پڑتا کیونکہ کوہ پیمائی کی طرف کسی کا رحجان نہیں اپیل کر کر کے اب تنگ آچکا ہوں۔شہروز کاشف نے کہا کہ میں اپنے خواب کی تکمیل کے بہت قریب پہنچ چکا ہوں ، میرا خواب ضرور پورا ہو گا مجھے 8 ہزار میٹر سے بلند تمام 14 چوٹیاں سر کرنے والا دنیا کا کم عمر ترین کوہ پیما بننا ہے۔کم عمر کوہ پیما نے کہا کہ میں ریڑھ کی ہڈی میں سرجری کے بعد اب مکمل فٹ ہوں، میں اب تک 10 چوٹیاں سر کر چکا ہوں ،4باقی رہتی ہیں، 4 مارچ سے باقی چار چوٹیاں سر کرنے کے سفر کے لیے نکل رہا ہوں۔



کالم



وین لو۔۔ژی تھرون


وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…