جمعرات‬‮ ، 23 اپریل‬‮ 2026 

لاہور،ڈیفنس کے اسکول میں طالبہ پر تشدد کی ایک اور ویڈیو سامنے آگئی

datetime 22  جنوری‬‮  2023 |

لاہور(آئی این پی)لاہور کے علاقے ڈیفنس کے اسکول میں طالبہ پر ساتھی طالبات کے تشدد کی ایک اور ویڈیو سامنے آگئی۔ویڈیو میں لڑکیاں طالبہ کو معافی مانگنے کا کہتے سنائی دے رہی ہیں، ویڈیومیں متاثرہ طالبہ لڑکیوں سے بار بار بال چھوڑ نے کی اپیل کرتی ہے لیکن لڑکیاں متاثرہ طالبہ کو بالوں سے پکڑ کر نیچے گرا دیتی ہیں اور پھر اس پر تشدد شروع کردیتی ہیں۔خیال رہے کہ متاثرہ لڑکی کے والد کی مدعیت میں گزشتہ روز مقدمہ درج کیا گیا تھا جبکہ ایف آئی آر میں نامزد لڑکیوں نے کیس میں عبوری ضمانت کرالی ہے۔طالبہ پر تشدد کا واقعہ ایک روز قبل ڈی ایچ اے کے اسکول میں پیش آیا تھا۔تھانہ ڈیفنس میں درج ایف آئی آر میں مدعی عمران نے مقف اپنایا ہے کہ اس کی بیٹی کو کلاس فیلو جنت، اس کی بہن کائنات، عمائمہ اور نور رحمان نے تشدد کا نشانہ بنایا۔



کالم



گریٹ گیم(چوتھا حصہ)


لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…