پیر‬‮ ، 29 دسمبر‬‮ 2025 

کتے کو کتا کیوں کہا؟ مالک نے پڑوسی کو قتل کردیا

datetime 21  جنوری‬‮  2023 |

نئی دہلی (این این آئی )بھارت میں نام سے نہ پکارے جانے پر پالتو کتے کا مالک طیش میں آگیا اور پڑوسی کو قتل کردیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ ریاست تامل ناڈو میں پیش آیا جہاں ایک شخص نے اپنے پالتو جانور کا نام لینے کے بجائے کتا کہنے پر 62 سالہ پڑوسی کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔ پولیس نے واقعے کی تفصیل بتائی کہ نرملا اور اس کے بیٹے ڈینیئل اور ونسنٹ نے اپنے رشتہ داروں اور پڑوسیوں کو پالتو کتے کو کتا کہنے سے کئی بار منع کیا تھا۔پولیس کے مطابق مقتول پڑوسی نے اپنے پوتے کو قریب فارم میں چلنے والے پانی کے پمپ کو بند کرنے کے لیے کہا اور ساتھ ہی اپنے پوتے سے کہا کہ کتے کی موجودگی کے پیش نظر وہ اپنے ساتھ ایک چھڑی بھی لے جائے۔62 سالہ شخص کے یہ الفاظ قریب کھڑے ڈینیئل نے سن لیے اور اس نے طیش میں آکر پڑوسی کے سینے میں گھونسہ ماردیا جس سے پڑوسی موقع پر ہی ہلاک ہوگیا۔پولیس کے مطابق واقعے کے بعد نرملا اور اسے بیٹے فرار ہوگئے تھے تاہم پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم سمیت اس کی فیملی کو گرفتار کرلیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کام یابی کے دو فارمولے


کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…