اتوار‬‮ ، 14 ستمبر‬‮ 2025 

لاس اینجلس میں ہونیوالے 2028اولمپکس میں کرکٹ شامل ہوگی یانہیں؟انٹرنیشنل اولمپکس کمیٹی نے آئی سی سی کو آگاہ کردیا

datetime 21  جنوری‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاس اینجلس میں ہونیوالے 2028اولمپکس میں کرکٹ شامل ہوگی یانہیں؟انٹرنیشنل اولمپکس کمیٹی نے آئی سی سی کو آگاہ کردیا

لاس اینجلس( این این آئی) امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہر لاس اینجلس میں ہونے والے2028ء اولمپکس میں کرکٹ شامل نہیں ہو گی۔انٹرنیشنل اولمپکس کمیٹی (آئی او سی) نے کرکٹ کو 8 کھیلوں سمیت اولمپکس گیمز میں شامل کرنے کے لئے شارٹ لسٹ کیا تھا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق انٹرنیشنل اولمپکس کمیٹی نے اس حوالے سے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی)کو آگاہ کر دیا۔آئی سی سی نے کرکٹ کو اولمپکس 2032ء میں شامل کرنے کے لئے نئی کمیٹی بنانے کا اعلان کیا ہے اور بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی)کے سیکرٹری جے شاہ نئی کمیٹی کی سربراہی کریں گے۔خیال رہے کہ 1900ء میں ہونے والی پیرس اولمپکس میں کرکٹ کو پہلی اور آخری بار شامل کیا گیا تھا، اس کے علاوہ 2022ء کے کامن ویلتھ گیمز میں کرکٹ کو شامل کیا گیا تھا اور ویمنز ٹیموں کے درمیان ٹی ٹونٹی مقابلے ہوئے تھے جن میں 8 ممالک کی ٹیموں نے شرکت کی تھی۔کامن ویلتھ گیمز میں کرکٹ میں آسٹریلیا نے گولڈ میڈل جیتا تھا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انجن ڈرائیور


رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…