پیر‬‮ ، 10 جون‬‮ 2024 

قومی بلے باز شان مسعود کی شادی کی تقریبات کا آغاز

datetime 21  جنوری‬‮  2023

لاہور ( این این آئی) پاکستان کرکٹ ٹیم کے بیٹر شان مسعود کی شادی کی تقریبات کا آغاز ہو گیا۔شادی سے قبل شان اور ان کی ہونے والی دلہن میشے خان کے درمیان انگوٹھیوں کے تبادلے کی تقریب کی ویڈیو اور تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں۔انسٹاگرام پر ایک سٹوری

سے وائرل ہونے والی ویڈیو میں شان اور میشے خوشگوار انداز میں خاندان کے دیگر افراد کے درمیان ایک دوسرے کو انگوٹھیاں پہناتے ہوئے دیکھے گئے۔اس موقع پر شان اور میشے ایک دوسرے کو انگوٹھی پہنا کر کافی خوش دکھائی دے رہے ہیں۔33سالہ شان کے ولیمے کا کارڈ بھی سامنے آچکا ہے جس کے مطابق ان کا ولیمہ 27جنوری بروز جمعے کو کراچی میں ہو گا جس میں متعدد کرکٹرز سمیت معروف شخصیات کو مدعو کیا گیا ہے۔کچھ روز قبل پاکستان کرکٹ ٹیم کے نائب کپتان شان مسعود کا کہنا تھا کہ وہ پسند کی شادی کر رہے ہیں، دلہن ان کی بہترین دوست رہی ہیں اور اب وہ ان کی لائف پاٹنر بننے جا رہی ہیں، ان کی ان سے پہلی ملاقات لاہور میں ہوئی۔شان مسعود نے اپنی دلہن کے حوالے سے بتایا کہ ان کا تعلق پشاور سے ہے ان کی ان سے پرانی دوستی ہے جو اب بہترین رشتے میں بدل رہی ہے اور وہ بہت زیادہ خوش ہیں کہ انہیں زندگی کا بہترین ساتھی مل رہا ہے، وہ انہیں بہترین انسان کے ساتھ بہترین کرکٹر بننے میں بھی مدد کریں گی کیوں کہ جب سے وہ ان کی لائف میں آئی ہیں ان کے کردار میں بڑا اچھا بدلا آیا ہے۔واضح رہے کہ شان مسعود معروف بینکر منصور مسعود خان کے فرزند ہیں، ان کے تایا وقار مسعود خان حکومت پاکستان میں سابق سیکرٹری فنانس رہ چکے ہیں، 3 بہن بھائیوں میں شان مسعود کا دوسرا نمبر ہے۔

موضوعات:



کالم



کھوپڑیوں کے مینار


1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…

ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟

عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…

ناکارہ اور مفلوج قوم

پروفیسر سٹیوارٹ (Ralph Randles Stewart) باٹنی میں دنیا…