بدھ‬‮ ، 15 جنوری‬‮ 2025 

بال جھڑنے سے چھٹکارا، چہرے پر کیل مہاسوں کا خاتمہ سپر فوڈ میں شمار کی جانے والی حیرت انگیزجڑی بوٹی

datetime 21  جنوری‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جڑانوالہ (آن لائن)سُپر فوڈ میں شمار کی جانے والی جڑی بوٹی ادرک کے استعمال سے صحت سمیت خوبصورتی پر بھی بے شمار فوائد حاصل ہوتے ہیں، متعدد بیماریوں میں قدرتی علاج کے طور پر استعمال کی جانے والی ادرک کی افادیت سے بیشتر خواتین نا واقف نظر آتی ہیں، ایسی خواتین کے لیے یہ رپورٹ سود مند ثابت ہو سکتی ہے۔

غذائی ماہرین کے مطابق ادرک میں بڑی تعداد میں فائبر، وٹامنز، اینٹی آکسیڈنٹ اور قدرتی اینٹی بائیوٹک خصوصیات پائی جاتی ہیں جن کے استعمال سے جہاں موٹاپے کے خاتمے، بلڈ پریشر، شوگر اور کولیسٹرول کو کنٹرول کرنے میں مدد ملتی ہے وہیں صاف جلد، خوبصورت بال، کیل مہاسوں سے نجات، اور پیٹ اور چہرے کے گرد جمی اضافی چربی کا خاتمہ بھی ممکن ہوتا ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ ادرک کے باقاعدگی سے استعمال کے نتیجے میں بال جھڑنے، چہرے پر کیل مہاسوں جیسی شکایات کا خاتمہ ممکن ہوتا ہے۔ادرک کا استعمال اس کے تُرش اور بہترین ذائقے کے سبب پکوانوں سمیت بطور سلاد بھی کیا جاتا ہے، ادرک کے استعمال سے حاصل ہونے والے چند فوائد اور استعمال مندرجہ ذیل ہیں۔ماہرین جڑی بوٹیوں کے مطابق ادرک کو بطور سلاد استعمال کرنے کے نتیجے میں رنگت اور جِلد صاف ہوتی ہے۔ادرک کا استعمال بالوں کے جھڑنے کی بیماری میں بھی بے حد معاون ہے، بال لمبے گھنے چمکدار بنانے کے لیے ہفتے میں دو بار ادرک کا رس نکال کر اس سے بالوں کی جڑوں میں 30 منٹ ہلکے پوروں سے مساج کرنا چاہیے۔

اس عمل کے نتیجے میں بال دنوں میں صحت مند ہونا شروع ہو جاتے ہیں مسوڑھوں کے مختلف امراض بالخصوص ان کی سوجن میں ادرک بے حد مفید ہے، دانتوں کو کیڑا لگنے سے بچانے اور سوجن دور کرنے کے لیے تازہ ادرک کا ٹکڑا دانتوں کے نیچے 15 سے 20 منٹ تک دبا کر رکھیں، کیڑے اور سوجن سے افاقہ ہوگا۔ادرک کے استعمال سے خون میں لال خلیوں کی افزائش میں اضافہ ہوتا ہے جس کے سبب صاف اور بہتر خون کی افزائش ممکن ہوتی ہے۔

بہتر اور متوازن خون کی مقدار ہونے کے سبب انسانی جسم بھرا بھرا اور چہرہ کھلا نظر آ تا ہے۔خواتین کے لیے ادرک کا استعمال نہایت مفید اور لازمی قرار دیا جاتا ہے، بچے کی پیدائش کے بعد ادرک کا بطور سلاد، یا اس کا قہوہ بنا کر پینے کے نتیجے میں بڑھا ہوا وزن دنوں میں کم ہو جاتا ہے اور خواتین متعدد طرح کی بیماریوں اور کمزوری سے بچ جاتی ہیں۔ماہرین کے مطابق دودھ پلانے والی ماؤں کے لیے ادرک کا استعمال دوا کی طرح اثر انداز ہوتا ہے اور دودھ کی افزائش بڑھاتا ہے۔

موضوعات:



کالم



افغانستان کے حالات


آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…