بدھ‬‮ ، 24 جون‬‮ 2026 

مریم نواز پنجاب کی پہلی خاتون وزیراعلی بن سکتی ہیں رانا ثنا اللہ

datetime 21  جنوری‬‮  2023 |

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک ٗ آئی این پی)وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ مریم نواز باعزت بری ہونے کے بعد اب الیکشن لڑنے کی اہل ہیں وہ صوبائی اسمبلی کا الیکشن لڑ سکتی ہیں اور پنجاب کی پہلی خاتون وزیراعلی بھی بن سکتی ہیں۔پارلیمانی بورڈ کی صدارت نواز شریف خود کریں گے، پارلیمانی بورڈ نے ہی یہ فیصلہ کرنا ہے کہ کہاں سے کس نے الیکشن لڑنا ہے۔

امیدواروں کو ٹکٹ پارلیمانی بورڈ دے گا اور ہر امیدوار کا انٹرویو قائد (ن) لیگ خود کریں گے،نواز شریف کی وطن واپسی کیلئے قانونی معاملات کو فائنل کیا جا رہا ہے جبکہ مریم نواز لندن سے 26جنوری کو روزانہ ہو ں گی اور 27جنوری کو پاکستان پہنچیں گی۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا کہ (ن)لیگ صوبائی اسمبلیوں کے الیکشن میں بھرپور تیاری کے ساتھ حصہ لے گی، الیکشن سے متعلق ابتدائی اقدامات اور معاملات پر نواز شریف نے مشاورت کی ہے اور پاکستان میں لوگوں سے ویڈیو لنک کے ذریعے گفتگو ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے پارلیمانی بورڈ کیلئے ناموں کو مکمل کردیا ہے، پارلیمانی بورڈ نے ہی یہ فیصلہ کرنا ہے کہ کہاں سے کس نے الیکشن لڑنا ہے جبکہ پارلیمانی بورڈ کی صدارت مسلم لیگ (ن) کے قائد خود کریں گے، امیدواروں کو ٹکٹ پارلیمانی بورڈ دے گا اور ہر امیدوار کا انٹرویو نواز شریف خود کریں گے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ حکومت کی تجویز ہے کہ الیکشن کیلئے پارٹی کے چھ سے سات سینئر افراد اپنے عہدے سے استعفیٰ دیں اور بھرپور طریقے سے مہم میں حصہ لیں۔

انہوں نے کہا کہ قائد نون لیگ نواز شریف کی وطن واپسی کیلئے قانونی معاملات کو فائنل کیا جا رہا ہے جبکہ مریم نواز لندن سے 26جنوری کو روزانہ ہو ں گی اور 27جنوری کو پاکستان پہنچیں گی، یکم فروری سے پنجاب اور کے پی میں الیکشن سے متعلقہ سیاسی سر گرمیوں میں حصہ لیں گی۔



کالم



فورنگ میں ایک رات


ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…