پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

امن ترقی پارٹی کا ملک بھر میں ضمنی انتخابات لڑنے کا اعلان

datetime 20  جنوری‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور(این این آئی)چیئرمین امن ترقی پارٹی محمد فائق شاہ نے ایگزیکٹو کونسل کے اجلاس کے بعد ملک بھر کے کارکنان، رہنماؤں اور منشور کے حامی افراد سے عام انتخابات میں حصہ لینے کیلئے درخواستیں طلب کر لیں۔اپنے بیان میںانہوں نے کہا کہ انتخابات کیلئے بھرپور تیاری کی جائے،

پاکستان کو معاشی سپر پاور بنانا اور عوام کو براہ راست اختیار اور تیز رفتار انصاف دینا ہماری ترجیح ہے جس کیلئے استحصالی طبقات کا سخت عوامی محاسبہ کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ 75 سال سے عوام اور ملک دونوں کو ظالمانہ طریقے سے لوٹا جا رہا ہے، شخصیات کو بت بنا کر پیش کیا جاتا ہے، آمریت اور جمہوریت دونوں کے نام پر صرف استحصال کیا گیا، ہم عوام کو براہ راست اختیار دے کر حقیقی جمہوریت کا نظام لائیں گے عوام اپنے فیصلوں کیلئے خود رائے اور احتساب کے حق دار ہوں گے۔ محمد فائق شاہ نے کہا کہ سیاستدانوں نے چالاکی دکھائی، دھوکہ دیا، جھوٹ اور فریب کاری کا نام جمہوریت رکھ دیا جبکہ آمریت پسندوں نے طاقت اور اقتدار کیلئے سب کچھ قربان کر دیا انصاف کو سرعام انہی حکمرانوں نے قتل کر دیا، غریب عوام کو آٹے دال کے پیچھے لگا کر صلاحیت اور تعلیم سے محروم کیا گیا ہم جہالت، ناانصافی اور ظالمانہ نظام کو بدل کر انصاف لانا چاہتے ہیں، اہل اور دیانتدار افراد انتخابات، میں حصہ لیں اور جمہوری جدوجہد کے ذریعے چاروں صوبوں سے اپنی خدمات پیش کرتے ہوئے ایک پاکستان کیلئے ساتھ دیں، ہم ملک کو ترقی یافتہ بنانا چاہتے ہیں ۔محمد فائق شاہ نے تمام رہنماؤں کو یونین کونسل سے لیکر مرکز تک عام انتخابات کیلئے نام مانگ لیے۔



کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…