پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

لاہور ہائیکورٹ نےرات 10 بجے کے بعد کاروبار کرنے والی مارکیٹوں کو کتنےلاکھ روپے جرمانے کا حکمدے دیا

datetime 20  جنوری‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہو ر( این این آئی) لاہور ہائی کورٹ نے رات 10 بجے کے بعد کاروبار کرنے والی مارکیٹوں کو دو لاکھ روپے جرمانہ کرنے کا حکم دیتے ہوئے سی سی پی او لاہور اور ڈپٹی کمشنر سمیت دیگر افسران کو فوری احکامات پر عمل درآمد کروانے کی ہدایت کر دی جبکہ عدالت نے غیر قانونی پارکنگ کے خلاف بھی کارروائی کی ہدایت کر دی ۔ گزشتہ روز عدالت عالیہ میں

سموگ سے تدارک سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران سیکریٹری جنرل لاہور سپر مارکیٹس ایسوسی ایشن محمد عمران سلیم عدالت میں پیش ہوئے۔ سیکریٹری جنرل نے کہا کہ رات 10 بجے مارکیٹیں بند کرانے سے تاجر خوش ہیں ، ہم سکون میں آچکے ہیں اور سب دکانداروں کا اس پر اتفاق ہے۔عدالت سے درخواست کرتا ہوں تاحیات رات 10بجے مارکیٹیں بند کرنے کا حکم فرما دیں، اس سے بجلی کی بچت کے ساتھ صحت بھی بہتر ہو گی ۔عدالت نے ریمارکس دیئے کہ مجھے خوشی ہوئی آپ کے الفاظ سن کر، ہمیں اپنا لائف اسٹائل تبدیل کرنا ہوگا۔ عدالت نے کہا کہ رات 10بجے مارکیٹیں بند کرنے سے معاشرے میں سکون آگیا ہے ۔ لاہور میں شادیوں میں جاری ون ڈش کی خلاف وزری پر بھی غور کیا جا رہا ہے۔عدالت نے سی سی پی او لاہور اور ڈپٹی کمشنر سمیت دیگر افسران کو فوری احکامات پر عمل درآمد کروانے کی ہدایت کر دی۔درخواست گزار اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے کہا کہ لاہور میں محمود بوٹی کے علاقے میں موجود صنعتوں پر کاربن استعمال ہوتا ہے ، کاربن چنگ چی رکشوں ، کنٹینرز کے ذریعے کارخانوں تک پہنچا دیا جاتا ہے ۔ عدالت نے شہر میں غیر قانونی پارکنگ کے خلاف بھی کارروائی کی ہدایت کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر عملدرآمد رپورٹ طلب کر لی ۔



کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…