لاہو ر(این این آئی) پاکستان سپر لیگ کے آٹھویں ایڈیشن کے شیڈول کا اعلان کردیا گیا،لیگ کا افتتاحی میچ 13فروری کو ملتان سلطان اور دفاعی چمپئن لاہور قلندرز کے درمیان کھیلا جائے گا۔پاکستان کرٹ بورڈ کے اعلان کے مطابق 34دنوں کے درمیان کل 34میچز کھیلے جائیں گے۔لیگ کے میچز ملک کے چار شہروں کراچی، لاہور،
ملتان اور راولپنڈی میں کھیلے جائیں گے اور کراچی کنگز، لاہور قلندرز، ملتان سلطانز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیمیں اپنے پانچ، پانچ میچز ہوم گرانڈ پر کھیلیں گی۔راولپنڈی میں 11، کراچی اور لاہور میں 9 جبکہ ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں پانچ میچز کھیلے جائیں گے۔پاکستان سپر لیگ کے درمیان ہی ویمنز ٹیم کے تین نمائشی میچز بھی کھیلے جائیں گے۔13 فروری کو ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں رنگارنگ افتتاحی تقریب کے بعد ایونٹ کا پہلا میچ دفاعی چیمپیئنز لاہور قلندرز اور ملتان سلطانز کے درمیان کھیلا جائے گا۔لیگ کے آٹھویں ایڈیشن کے میچز دو مرحلے میں کھیلے جائیں گے جہاں 13 سے 26 فروری تک پہلے مرحلے کے دوران ملتان اور کراچی میں میچز منعقد ہوں گے۔اس کے بعد 26 فروری سے 19 مارچ دوسرے مرحلے کے دوران فائنل سمیت ٹورنامنٹ کے میچز لاہور اور راولپنڈی میں منعقد ہوں گے۔پاکستان کرکٹ بورڈ کی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی نے پی سی بی ہیڈ کوارٹر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ میں پاکستان سپر لیگ کے آٹھویں ایڈیشن کے شیڈول کی تصدیق کرتے ہوئے انتہائی خوشی محسوس کررہا ہوں، یہ پی سی بی کے لیے بہت بڑا ایونٹ ہے جو چار مختلف شہروں میں منعقد ہو گا۔ان کا کہنا تھا کہ ہم پی ایس ایل کو بڑا، مضبوط اور بہتر بناتے ہوئے اسے دنیا بھر کے ٹی20 کرکٹرز کے لیے اولین انتخاب بنانا چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ دنوں کے دوران کھیلے جانے والی کرکٹ کے معیار پر کوئی بھی سوال نہیں اٹھا سکتا
اور مجھے امید ہے کہ یہ ایک مرتبہ پھر مستقبل کے ستارے دریافت کرنے کی توقعات پر پورا اترے گا جو ناصرف پاکستان کے بڑے بڑے اسٹارز کو چیلنج کریں گے بلکہ اس کے بعد پاکستان کی نمائندگی بھی کریں گے۔نجم سیٹھی نے پاکستانی شائقین سے درخواست کی کہ وہ پاکستان سپر لیگ کے میچز دیکھنے کے لیے بڑی تعداد میں اسٹیڈیم کا رخ کریں اور صرف پسندیدہ ٹیم ہی نہیں بلکہ لیگ میں شرکت کرنے والی تمام ٹیموں کو سپورٹ کریں۔
پاکستان سپر لیگ کے شیڈول کے مطابق پاکستان سپر لیگ کا آغاز 13 فروری سے ہو گا اور لیگ کے دوپہر میں ہونے والے میچز 2 بجے شروع ہوں گے۔اسی طرح کراچی، لاہور اور راولپنڈی میں شام میں ہونے والے میچز 7 بجے شروع ہوں گے لیکن ملتان میں ہونے والے میچز شام چھ بجے شروع کیے جائیں گے۔13فروری بروز پیر کو ملتان سلطانز بمقابلہ لاہور قلندرز کی ٹیمیں ملتان،14فروری بروز منگل کو کراچی کنگز اور پشاور زلمی کی ٹیمیں کراچی،
15فروری بروز بدھ کو ملتان سلطانز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیمیں ملتان،16فروری بروز جمعرات کو کراچی کنگز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیمیں کراچی،17فروری بروز جمعہ کو ملتان سلطانز اور پشاور زلمی کی ٹیمیں ملتان،18 فروری بروز ہفتہ کو کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیمیں کراچی،19فروری بروز اتوار کو ملتان سلطانز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیمیں ملتان،اسی روز کراچی کنگز اور لاہور قلندرز کی ٹیمیں کراچی،20فروری بروز پیر کو کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور پشاور زلمی کی ٹیمیں کراچی،
21فروری بروز منگل کو کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور لاہور قلندرز کی ٹیمیں کراچی،22فروری بروز بدھ کو ملتان سلطانز اور کراچی کنگز کی ٹیمیں ملتان،23فروری بروز جمعرات کو پشاور زلمی اور اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیمیں کراچی،24فروری بروز جمعہ کو کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیمیں کراچی،26فروری بروز اتوار کو کراچی کنگز اور ملتان سلطانز کی ٹیمیں کراچی، اسی روز لاہور قلندرز اور پشاور زلمی کی ٹیمیں لاہور،27فروری بروز پیر کو لاہور قلندرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیمیں لاہور،یکم مارچ بروز بدھ کو پشاور زلمی اور کراچی کنگز کی ٹیمیں راولپنڈی،
2مارچ بروز جمعرات کو لاہور قلندرز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیمیں لاہور،3مارچ بروز جمعہ کو اسلام آباد یونائیٹڈ اور کراچی کنگز کی ٹیمیں راولپنڈی، 4مارچ بروز ہفتہ کو لاہور قلندرز اور ملتان سلطانز کی ٹیمیں لاہور،5مارچ بروز اتوار کو اسلام آباد یونائیٹڈ اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیمیں راولپنڈی،6مارچ بروز پیر کو کوئٹہ گلیڈ ایٹرز اور کراچی کنگز کی ٹیمیں راولپنڈی،7مارچ بروز منگل کو پشاور زلمی اور لاہور قلندرز کی ٹیمیں راولپنڈی،اسی روز اسلام آباد یونائیٹڈ اور ملتان سلطانز کی ٹیمیں راولپنڈی،8مارچ بروز بدھ کو پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیمیں راولپنڈی،
9مارچ بروز جمعرات کو اسلام آباد یونائیٹڈ اور لاہور قلندرز کی ٹیمیں راولپنڈی،10مارچ بروز جمعہ کو پشاور زلمی اور ملتان سلطانز کی ٹیمیں راولپنڈی،11مارچ بروز ہفتہ کو کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور ملتان سلطانز کی ٹیمیں راولپنڈی،12مارچ بروز اتوار کو اسلام آباد یونائیٹڈ اور پشاور زلمی کی ٹیمیں راولپنڈی،اسی روز لاہور قلندرز اور کراچی کنگز کی ٹیمیں لاہور میں مد مقابل ہوں گی،15مارچ بروز بدھ کو کوالیفائر میچز ہوں گے۔16مارچ بروز جمعرات کو پہلا ایلیمنیٹر مقابلہ لاہور میں ہو گا،17مارچ بروز جمعہ کو دوسرا ایلیمنیٹر مقابلہ لاہور میں ہو گا جبکہ 19مارچ بروز اتوار کو ایونٹ کا فائنل بھی لاہور میں کھیلا جائے گا۔