اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)پنجاب پولیس نے پھیری والے کی دال سڑک پر پھینکنے والے بگڑے رئیس زادے کو گرفتار کر لیا ہے ۔ گزشتہ دنوں بگڑے رئیس زادے کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو ئی جس کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے امیر زادے عرفان خان کیخلاف سنگین کاروائی کا مطالبہ کیا تھا ۔ نواب پولیس ٹائون نے اپنی مدعیت میں مقدمہ درج کیا ہے ۔ مقدمہ سب انسپکٹر رائے اورنگزیب کی مدعیت میں درج کیا گیا جس میں ملزم عرفان خان کے خلاف دھمکیاں دینے اور نقصان پہنچانے کی دفعات شامل کی گئیں۔ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم عرفان خان کو گرفتار کرلیا۔سوشل میڈیا کی ویڈیو پر ڈی آئی جی آپریشنز افضال کوثر نے نوٹس لیا تھا۔
لاہور پولیس نے شوکت خانم سگنل پر معمولی ایکسیڈنٹ پر پھیری لگانے والے شہری کے ساتھ ظلم و زیادتی کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔ مزید قانونی کاروائی جاری ہے۔ https://t.co/83HfK2QOLd pic.twitter.com/K7pTR2nitJ
— Punjab Police Official (@OfficialDPRPP) January 19, 2023
شکوت خانم سگنل پر ایک دال بیچنے والے مزدور کی موٹر سائیکل سے غلطی سے معمولی سکریچ پڑنے پر کار والے بے حس انسان نے مزدور کی دال روڈ پر پھینک دی۔ @Lahorepoliceops اسکے خلاف ایکشن لیا جائے۔#غریبوں_کاسہارا_عمران_خان #ایک_بہادر_عمران_خان @ImranRiazKhan @SdqJaan pic.twitter.com/TLhWlcMLlA
— Tahir Awan ? (@Tahir_Awan000) January 19, 2023