ہفتہ‬‮ ، 07 جون‬‮ 2025 

رونالڈواور میسی کا میچ ، سعودی شہری نے 1 کروڑ ریال میں ٹکٹ خریدی

datetime 20  جنوری‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض( مانیٹرنگ ڈیسک /این این آئی) سعودی عرب میں کھیلے گئے کلب میچ میں لیونل میسی کی ٹیم نے رونالڈو کی ٹیم کو شکست دے دی۔ سعودی عرب میں رونالڈو اور میسی کے میچ کی ٹکٹ ایک کروڑ ریال میں فروخت ہوگئی، بتایا گیا ہے کہ دس روز مسلسل بولی لگنے کے بعد

اس کی قیمت ایک کروڑ ریال تک پہنچ گئی جس کے بعد معروف تاجر مشرف الغامدی نے اس پر ایک کروڑ ریال کی بولی لگائی، بولی کا وقت اور تاریخ ختم ہونے پر انٹرٹینمنٹ اتھارٹی کے سربراہ ترکی آل الشیخ نے ٹکٹ خریدنے والے تاجر مشرف الغامدی کو مبارکباد پیش کی ہے ۔ خیال رہے کہ گزشتہ دنوں قطر میں کھیلے گئے فٹبال ورلڈ کپ کے بعد فٹ بال کے دونوں عظیم کھلاڑی کرسٹیانو رونالڈ اورلیونل میسی سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں کھیلے گئے کلب میچ میں ایک دوسرے کے مدمقابل آئے۔غیرملکی میڈیا کے مطابقسعودی دارالحکومت ریاض کے شاہ فہد اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں لیونل میسی کی قیادت میں پیرس سینٹ جرمین (پی ایس جی)نے کرسٹیانو رونالڈو کی قیادت میں سعودی آل اسٹارز ٹیم کو 4کے مقابلے میں 5گول سے شکست دے دی۔ نیویارک کے ٹائمزاسکوائرسے الریاض بلیوارڈ تک پی ایس جی اورسعودی ٹیم کا میچ براہ راست دکھایا گیا۔ لندن، قاہرہ اور کویت میں بھی میچ بڑی اسکرینوں پر دکھایا گیا۔الریاض کے النصرکلب کے ساتھ معاہد ے کے بعد پرتگال کے اسٹرائیکر رونالڈوکا یہ پہلا میچ تھا۔ لیونل میسی کی قیادت میں پیرس سینٹ جرمین کے مدمقابل سعودی آل اسٹار ٹیم النصر اور ہلال کلب کے کھلاڑیوں پر مشتمل تھی۔

میسی نے سعودی آل اسٹارز کے خلاف ابتدائی تین منٹ میں گول کرکے اپنی ٹیم کو برتری دلائی ۔کرسٹیانو رونالڈو نے پیرس سینٹ جرمین کے گول کیپرکیلورنواس کے ساتھ ٹکرکے بعد پیلنٹی حاصل کی اور پہلے ہاف کے آخر میں پینلٹی پرگول کر کے میچ برابر کر دیا۔پہلے ہاف کے اختتام سے قبل

پی ایس جی کے مارکوئنہوس نے گول کرکے اسکورکو 2-1 کردیا۔اس کے بعد رونالڈو نے اضافی وقت میں ایک بار پھرگول کرکے میچ برابرکردیا۔دوسرے ہاف کے آغاز میں سرجیو راموس نے کیلیان ماپے کی مدد سے پی ایس جی کی طرف سے تیسرا گول کیا۔اس کے چند منٹ ہی بعد ہی

الہلال کے جنگ ہیون سو نے ایک اور گول کرکے سعودی اسٹارزکے لیے برابری حاصل کرلی۔ماپے نے پی ایس جی کی جانب 60 ویں منٹ میں چوتھا گول کردیا۔78ویں منٹ میں پی ایس جی کی ٹیم نے ایک اور گول کردیا اور اسکور 5-3 کردیا۔ اس کے بعد النصرکے تالیسکا نے 93 ویں منٹ گول کردیا اورپی ایس جی نے 4 کے مقابلے میں 5 گول سے فتح حاصل کی ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ٹیرا کوٹا واریئرز


اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…

حقیقتیں

پرورش ماں نے آٹھ بچے پال پوس کر جوان کئے لیکن…

نوے فیصد

’’تھینک یو گاڈ‘‘ سرگوشی آواز میں تبدیل ہو گئی…

گوٹ مِلک

’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…