اتوار‬‮ ، 17 اگست‬‮ 2025 

الیکشن کمیشن کے نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کو چلنے نہیں دیں گے، پرویز الہیٰ

datetime 20  جنوری‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی) وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ نگران وزیراعلی کی نامزدگی کیلئے اپوزیشن کا رویہ غیر سنجیدہ ہے، نامزدگی پر سیاست کرنے والوں کو شرم آنی چاہیے۔وزیراعلی چودھری پرویزالٰہی کی زیرصدارت اعلی سطح کا مشاورتی اجلاس ہوا،

اجلاس میں نگران وزیراعلی کیلئے قائم کمیٹی نے اپوزیشن کے عدم تعاون کے حوالے سے آگاہ کیا۔سپیکر پنجاب اسمبلی محمد سبطین خان، سینیٹر شبلی فراز، راجہ بشارت، ہاشم جواں بخت اور میاں اسلم اقبال نے اجلاس میں شرکت کی، اس موقع پر نگران وزیراعلی کی نامزدگی کے حوالے سے مشاورت اور سیاسی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر وزیر اعلی پنجاب کا کہنا تھا کہ نگران وزیراعلی کی نامزدگی کیلئے اپوزیشن کا رویہ غیر سنجیدہ ہے، اپوزیشن نے ایک بار پھر نگران وزیراعلی کی نامزدگی کے حوالے سے معاملات کو متنازعہ بنایا ہے، اپوزیشن کا رویہ ناقابل فہم اور سیاسی ناپختگی کے مترادف ہے، نگران وزیراعلی کی نامزدگی پر سیاست کرنے والوں کوشرم آنی چاہیے۔چودھری پرویز الٰہی نے کہا کہ ہم نے کھلے دل سے نگران وزیراعلی کیلئے بہترین شخصیات کے نام دیئے، قوم دیکھ رہی ہے کہ نگران وزیراعلی کے معاملے کو بلاوجہ کون طول دے رہا ہے، ہماری کمیٹی کے ممبران راجہ بشارت، میاں اسلم اقبال اور ہاشم جواں بخت سینئر سیاستدان ہیں اور سنجیدگی سے مذاکرات چاہتے ہیں، افسوس کی بات ہے کہ اپوزیشن نے ہمارے اچھے رویے کے باوجود منفی طرز عمل اپنایا۔



کالم



وین لو۔۔ژی تھرون


وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…