اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر صحت اور رہنما پیپلزپارٹی قادر پٹیل نے کہاہے کہ لگتا ہے شاہ محمود قریشی ملتان ہونے والی پٹائی بھول گئے ہیں۔ اپنے بیان میںقادر پٹیل نے کہاکہ شاہ محمود قریشی پیپلزپارٹی کے خاتمے کے خواب دیکھنے کی بجائے اپنے مستقبل کی فکر کریں۔ انہوںنے کہاکہ آئندہ انتخابات کے بعد شاہ محمود کی حالت پرانے ٹین ڈبے جیسی ہوگی ، ملتان سے جلد سیاسی خانہ بدوشوں کا صفایا ہو جائے گا۔