اتوار‬‮ ، 17 اگست‬‮ 2025 

کراچی، بزرگ شہری کو 11 برس سے بیٹی کی تلاش، پولیس افسران عدالت طلب

datetime 20  جنوری‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی) شہر قائد کا بزرگ شہری 11 برس سے بیٹی کی تلاش میں سرگرداں ہوکر لاکھوں روپے کا مقروض ہوگیا۔ عدالت نے اظہار برہمی کرتے ہوئے پولیس افسران کو طلب کرلیا۔کراچی پولیس 11 سال بعد بھی گم شدہ کم سن لڑکی کا سراغ نہیں لگا سکی۔ سندھ ہائیکورٹ نے ناکامی پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ڈی آئی جی انویسٹی گیشن

اے وی سی سی کو طلب کرتے ہوئے رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیدیا۔جمعرات کو سندھ ہائی کورٹ میںجسٹس نعمت اللہ پھلپوٹو کی سربراہی میں 2رکنی بینچ نے11 سال سے گمشدہ کم سن لڑکی کی بازیابی سے متعلق درخواست پرسماعت کی۔ لڑکی کے والد نے بتایا کہ بیٹی مریم کو 11 برس سے ڈھونڈ رہا ہوں، اور اس تلاش میں 28 لاکھ روپے کا مقروض ہوچکا ہوں۔ آخر کار ہمیں انصاف کون دے گا؟ بتایا جائے انصاف کے لیے غریب آدمی کہاں جائے؟بزرگ شہری نے عدالت میں دہائی دیتے ہوئے کہا کہ لڑکی کی گمشدگی کے بعد تاوان کے لیے فون آتے رہے، پولیس نے ان کی بھی تحقیقات نہیں کی۔ ملک کی پولیس ٹھیک ہوجائے تو کوئی مظلوم دھکے کھانے پر مجبور نہ ہو۔عدالت نے لڑکی کی تلاش میں ناکامی پر پولیس حکام پر اظہار برہمی کیا۔ جسٹس نعمت اللہ پھلپوٹو نے ریمارکس دیے کہ لاپتا افراد کی بازیابی سے متعلق پولیس کارکردگی مایوس کن ہے۔ لاپتا افراد کا سراغ نہ لگایا گیا تو تفتیشی افسر اور آئی جی سندھ کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دیں گے۔ مجبور نہ کیا جائے ورنہ جو بھی ذمے دار ہوگا، ان سب کے خلاف کیس دائر کرنے کا حکم دے سکتے ہیں۔عدالت نے استفسار کیا کہ جے آئی ٹیز اور صوبائی ٹاسک فورس کا اجلاس ماہانہ کیوں نہیں منعقد کیا جاتا؟ عدالت نے ڈی آئی جی انویسٹی گیشن اے وی سی سی کو طلب کرتے ہوئے 13 فروری کو رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیدیا۔

موضوعات:



کالم



وین لو۔۔ژی تھرون


وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…