اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) ایک ہزار سال بعد چاند زمین کے سب سے زیادہ قریب آ گیا، ناسا کی ایک رپورٹ کے مطابق 992 سال بعد پہلی بار 21 جنوری 2023ء کو نیا چاند زمین کے قریب ترین آئے گا، رپورٹ کے مطابق اکیس جنوری کو نیا چاند زمین سے دو لاکھ اکیس ہزار 561 میل دوری کے فاصلے پر ہو گا، ایسا آخری بار تین دسمبر 1030 کو ہوا تھا، رپورٹ کے مطابق آئندہ نیا چاند بیس جنوری 2368 کو زمین کے اتنے قریب آئے گا۔ چاند کا مدار بیضوی ہونے کی وجہ سے زمین اور چاند کا درمیانی فاصلے ہر مہینے بتدریج بدلتا رہتا ہے۔