جمعرات‬‮ ، 23 اپریل‬‮ 2026 

جنرل باجوہ کی مداخلت نے ملک سے آٹا ختم کردیا، کیپٹن (ر) صفدر کا ججوں اور جرنیلوں کو بے نقاب کرنے کا اعلان

datetime 19  جنوری‬‮  2023 |

راولپنڈی(این این آئی)پاکستان مسلم لیگ(ن)کے رہنماکیپٹن (ر)صفدر نے کہا ہے کہ نواز شریف سے پہلے مریم نواز 29جنوری کو لاہور پہنچیں گی، جہاں ان کا شان دار استقبال کیا جائے گا۔مقدمے کی سماعت سے قبل راولپنڈی کچہری میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیپٹن (ر)صفدر نے کہاکہ جنرل باجوہ کی مداخلت نے ملک سے آٹا ختم کردیا،

جنرل مشرف کی مداخلت سے ملک کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا اور ججز کی مداخلت نے بھی ملک کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا۔انہوں نے کہاکہ سابق آرمی چیف اب کسی شادی، تعزیت، تقریب یا بازار جانے کے بھی قابل نہیں رہے۔ انہوں نے کہاکہ جنہوں نے ہماری حکومت کو ڈی ریل کیا، ان پر آرٹیکل 6لگے گا، جن ججوں اور جرنیلوں نے پاکستان کو اس حالت میں پہنچایا، ان سب کو بے نقاب کریں گے۔کیپٹن صفدر نے کہاکہ کیا جنرل ضیاء، مشرف، باجوہ، جنرل فیض نے ٹھیک کیا؟،موجودہ ملکی صورت حال کا ذمے دار ثاقب نثار ٹولہ ہے۔انہوں نے کہاکہ ہم عدالتوں کو نشانہ نہیں بنا رہے لیکن آج بھی جسٹس منیر اور جسٹس ارشاد جیسے کردار موجود ہیں، جسٹس ثاقب نثار گروپ نے سپریم کورٹ کے ججز کو بدنام کیا۔کیپٹن (ر)صفدر نے کہاکہ مریم نواز واپس آکر پاکستان کے خلاف سازش کرنے والوں کو بے نقاب کریں گی، مریم نواز اور نواز شریف کا استقبال فیض حمید اور ثاقب نثاری ٹولے کو بہا کر لے جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف اور مریم نواز دونوں پاکستان آ رہے ہیں، مریم نواز کا استقبال، نواز شریف کے استقبال کی ریہرسل ہوگی۔کیپٹن صفدر نے کہاکہ مریم نواز 29جنوری کو شام 4بجے لاہور ایئرپورٹ پہنچیں گی۔ قبل ازیں کیپٹن (ر)صفدر اپنے خلاف کار سرکار میں مداخلت اور ہنگامہ آرائی کے کیس میں تھانہ نیو ٹاؤن میں درج مقدمے کی سماعت کے لیے سول جج کی عدالت میں پیشی کے لیے راولپنڈی کچہری پہنچے۔ جہاں عدالت نے سماعت کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا۔



کالم



گریٹ گیم(چوتھا حصہ)


لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…