جمعرات‬‮ ، 08 اکتوبر‬‮ 2026 

روس نے سونامی بنا کر پورا ملک تباہ کرنے والا جوہری بم تیارکرلیا

datetime 19  جنوری‬‮  2023 |

روس نے سونامی بنا کر پورا ملک تباہ کرنے والا جوہری بم تیارکرلیا

ماسکو(این این آئی) روس نے سونامی بنا کر پورا ملک تباہ کرنے والا ہتھیار بنا لیا۔برطانوی اخبار کی رپورٹ کے مطابق روس نے بحری بم یا تارپیڈو پوسائیڈن تیار کرلیا جو فائرہونے کے بعد سونامی پیدا کرکے پورے برطانیہ کو سمندر کی گہرائیوں میں ڈبو سکتا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ روس نے یہ بم نیٹو ممالک کے خلاف کارروائی کے لیے تیار کیا ہے۔ہر روسی آبدوز ایسے 6 جوہری تارپیڈوز لے جا سکتی ہے۔ یہ بحری بم بڑے ساحلی شہروں کو مکمل طورپرتباہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ پوسائیڈن نئی قسم کا اسٹریٹجک جوہری ہتھیار ہے جو کم سے کم آواز پیدا کرتا ہے اورآسانی سے رخ تبدیل کرسکتا ہے۔پوسائیڈن کی وجہ سے تابکار سونامی 300 سے 500 میٹر بلند ہوتی ہے۔ ہموار زمین پر اس کا اثر 500 کلومیٹر گہرائی تک جاتا ہے۔اپریل 2019 میں روسی جوہری آبدوز سیوروڈنسک کو جوہری بم پوسیڈن سے لیس کر کے زیرآب بھیجا گیا تھا جہاں اس کا تجربہ کیا گیا۔امریکی فوجی حکام نے بڑے ساحلی شہروں کو تباہ کرنے کی صلاحیت کی وجہ سے اس بم کو قیامت کے دن کی مشین قرار دے دیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

کالم

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دسواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(نواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آٹھواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…