ہفتہ‬‮ ، 23 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

پی ٹی آئی کے 35اراکین ڈی نوٹیفائی ہونے کے بعد قومی اسمبلی کا ایک حصہ خالی ہو گیا

datetime 19  جنوری‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آئی این پی) پی ٹی آئی کے 35اراکین کو ڈی نوٹیفائی کئے جانے کے بعد قومی اسمبلی کے ایوان میں دلچسپ تبدیلی دیکھنے میں آئی ہے۔

ایوان کا ایک حصہ خالی ہو گیا،ایوان اس وقت 342میں سے 296اراکین پر مشتمل ہے جن میں سے 81اراکین کے استعفے تاحال زیر التوا ہیں،11نشستیں خالی جن میں سے 7پر عمران خان کی جیت کا نوٹیفکیشن جاری نہیں ہو سکا، میانوالی کی عمران خان کی سیٹ سے انہیں نا اہل قرار دیا گیا،شکور شاد اور محمد میاں سومرو کی نشستیں بھی خالی، جہاں عدالتی حکم امتناعی کی وجہ سے الیکشن نہیں ہوا، پی ٹی آئی کے 3منتخب اراکین نے حلف ہی نہیں اٹھایا، عملی طور پر ایوان کے موجودہ اراکین کی تعداد 212ہے،حکومتی اراکین کی تعداد 181ہے، اپوزیشن میں مسلم لیگ (ق)کے 2، جی ڈی اے کے 3اور بلوچستان عوامی پارٹی کی زبیدہ جلال اور جماعت اسلامی کے عبدالاکبر چترالی شامل ہیں، آفیشل اعداد و شمار کے مطابق پی ٹی آئی کے منحرف اراکین کی تعداد 20ہے، 4ایم این اے ایسے جنہوں نے استعفی دیا اور نہ ہی ایوان میں حاضر ہو رہے ہیں۔

موضوعات:



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)


آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…