پیر‬‮ ، 18 اگست‬‮ 2025 

پینے کے پانی کے 20 برانڈز انسانی استعمال کیلئے غیر محفوظ قرار، رپورٹ میں انکشاف

datetime 18  جنوری‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)حکومت نے پینے کے بوتل بند پانی (منرل واٹر)کے 20 برانڈز کا پانی انسانی استعمال کے لیے غیر محفوظ قرار دیدیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق حکومتِ پاکستان نے پاکستان کونسل فار ریسرچ ان واٹر ریسورسز (پی سی آر ڈبلیو آر) کو ہدایت کی ہے کہ وہ منرل واٹر کے برانڈز کی سہ ماہی نگرانی کرے اور صحت عامہ کے

مفاد میں اس کے نتائج عوامی سطح پر تشہیر کرنے کی ہدایت کی۔2022کے دوران اکتوبر سے دسمبر تک 22 شہروں سے منرل واٹر کے برانڈز کے پانی کے 168 نمونے جمع کیے گئے۔پاکستان اسٹینڈرڈز اینڈ کوالٹی کنٹرول اتھارٹی (پی ایس کیو سی اے)کے منرل واٹر کے معیار کے ساتھ ان نمونوں کی جانچ کے نتائج کا موازنہ کرنے سے یہ بات سامنے آئی کہ خردبینی حیاتیات یا کیمیائی آلودگی کی وجہ سے 20 برانڈز انسانی استعمال کے لیے غیر محفوظ ہیں۔بیسٹ نیچرل، ایکسیلنٹ نیچرل، کلیئر، پنار، نینو، آئس ڈراپ، پریمیم صفا، اورویل، انڈس، منوا کشف، بارسے، اور نیاب پیور لائف جیسے 12 برانڈز سوڈیم کی زیادہ مقدار کی وجہ سے غیر محفوظ قرار دیے گئے۔دیگر 2 برانڈزایکسی لینٹ نیچرل اور ایکوا ون طے شدہ حد سے زیادہ پوٹاشیم کی موجودگی کی وجہ سے غیر محفوظ پائے گئے جبکہ ایک برانڈ نیاب پیور لائف طے شدہ حد سے زیادہ ٹی ڈی ایس کی موجودگی کی وجہ سے غیر محفوظ پایا گیا۔پی سی آر ڈبلیو آر نے مزید 8 برانڈز (الفا پریمیم، اسبرگ، ایکوا پیک، سِپ اپ، ایور پیور، نوبل، نینو اور آشا)کو مائیکرو بائیولوجیکل طور پر آلودہ اور پینے کے لیے غیر محفوظ قرار دیا۔پی سی آر ڈبلیو آر نے متنبہ کیا کہ عام شہریوں کو ترغیب دی جاتی ہے کہ وہ تفصیلی رپورٹ دیکھیں تاکہ وہ اپنے زیرِاستعمال منرل واٹر برانڈز کے پانی کے معیار کے بارے میں جان سکیں۔

موضوعات:



کالم



وین لو۔۔ژی تھرون


وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…