منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

اپنے لوگوں کو اہمیت نہیں دیتے باہر کے لوگوں کو سر پر بٹھا لیتے ہیں،مصباح الحق کا پی سی بی سے شکوہ

datetime 18  جنوری‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (این این آئی) پاکستان ٹیم کے سابق کپتان اور سابق ہیڈ کوچ مصباح الحق نے غیر ملکی کوچز کی تقرری کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ غیر ملکی کوچز کے نخرے ہوتے ہیں، سابق پاکستانی کھلاڑیوں کو عزت دینی چاہئے۔انہوں نے ایک انٹرویو میں انگلینڈ سے ٹیسٹ اور نیوزی لینڈ سے ون ڈے سیریز میں

پاکستان کی شکست میں پلاننگ کی کمی کو اہم وجہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہم انگلینڈ اور آسٹریلیا کیخلاف ہوم ایڈوانٹیج نہیں لے سکے۔مصباح الحق نے پاکستان کرکٹ بورڈ سے شکوہ کیا کہ اپنے لوگوں کو اہمیت نہیں دیتے اور باہر کے لوگوں کو سر پر بٹھا لیتے ہیں، انہوں نے غیر ملکی کوچ کی تقرری کے فیصلے کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ سابق پاکستانی کھلاڑیوں کو اہمیت دینی چاہئے۔سابق کپتان کا کہنا ہے کہ بابر اعظم بہترین کھلاڑی ہے، اس کو بطور کپتان مزید وقت دینا چاہئے۔مصباح الحق نے شاہد آفریدی کی سلیکشن کو بہترین قرار دیتے ہوئے کہا کہ نظرانداز ہونے والے نوجوان کھلاڑیوں کو موقع دیا گیا، ڈیپارٹمنٹل کرکٹ بحال ہونے پر خوشی ہے۔  پاکستان ٹیم کے سابق کپتان اور سابق ہیڈ کوچ مصباح الحق نے غیر ملکی کوچز کی تقرری کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ غیر ملکی کوچز کے نخرے ہوتے ہیں، سابق پاکستانی کھلاڑیوں کو عزت دینی چاہئے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…