اتوار‬‮ ، 08 جون‬‮ 2025 

پولیس افسر کا 24 افراد سے ریپ کا اعتراف، سکینڈل نے برطانیہ کو ہلا کر رکھ دیا

datetime 17  جنوری‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن (این این آئی )حال ہی میں منظر عام پر آنے والے ایک نئے سکینڈل نے برطانیہ کو ہلا کر رکھ دیا جس میں ایک پولیس افسر نے اعتراف کر لیا ہے کہ اس نے اپنے 17 سالہ سکیورٹی سروس کی ملازمت کے دوران 24 افراد سے زیادتی کی ہے۔ زیادتی کا شکار ہونے والوں میں 12 خواتین شامل ہیں۔عرب ٹی وی کے مطابق 48 سال کے پولیس افسر ڈیوڈ کیرک نے اعتراف جرم کیا

اور 2003 سے 2020 کے دوران 49 مختلف جرائم کا ارتکاب کرنے کا اعتراف کیا جن میں 24 ریپ کے کیسز بھی شامل تھے۔برطانوی پولیس نے متاثرین سے معافی مانگی اور بتایا کہ کیرک نے 2001 سے 2021 کے درمیان 9 واقعات کی اطلاع دی تھی جن میں عصمت دری، گھریلو تشدد اور ہراساں کرنے کے الزامات بھی شامل تھے۔ لیکن اسے مجرمانہ سزاں یا بدانتظامی کے نتائج کا سامنا نہیں کرنا پڑا۔ پولیس کو زیادتی کی دوسری شکایت کے نتیجے میں گرفتاری کے بعد اسے گزشتہ سال اکتوبر میں کام سے معطل کر دیا گیا تھا۔ڈیوڈ کیرک جو پہلے فوج میں خدمات انجام دے چکے ہیں نے 2001 میں لندن میٹروپولیٹن پولیس میں شمولیت اختیار کی اور 2009 میں پارلیمانی اور سپیشلائزڈ ڈپلومیٹک پروٹیکشن کمانڈ میں مسلح افسر کے عہدے پر ترقی حاصل کی۔کیرک جب ساتھ وارک مجسٹریٹس کی عدالت میں پیش ہوا تو اس نے ایک 40 سالہ خاتون کے خلاف سلسلہ وار جرائم کا اعتراف کر لیا۔ اس سے قبل اس نے مارچ 2004 سے ستمبر 2020 کے درمیان 11 دیگر خواتین کے خلاف 43 الزامات کا اعتراف کیا۔لندن میں عدالت کو موصول ہونے والی معلومات سے یہ بات سامنے آئی کہ کیرک نے اپنے کچھ متاثرین سے انٹرنیٹ پر ڈیٹنگ سائٹس یا سماجی تقریبات میں ملاقات کی اور انہیں باور کرایا کہ ان پر بھروسہ کیا جا سکتا ہے کیونکہ وہ ایک پولیس افسر تھا۔لندن کے میئر صادق خان نے کہا کہ انہیں ڈیوڈ کیرک کے جرائم سے شدید کراہت ہو رہی۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ پولیس کو ان “سنگین سوالات” کا جواب دینا چاہیے کہ انہیں اپنے عہدے کے غلط استعمال کی اجازت کیسے دے دی گئی۔وزیر اعظم رشی سونک کے سرکاری ترجمان نے اس کیس کو “خوفناک” قرار دیتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم متاثرین کے ساتھ ہمدردی رکھتے ہیں اور ان کے بارے میں سوچتے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ٹیرا کوٹا واریئرز


اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…

حقیقتیں

پرورش ماں نے آٹھ بچے پال پوس کر جوان کئے لیکن…

نوے فیصد

’’تھینک یو گاڈ‘‘ سرگوشی آواز میں تبدیل ہو گئی…

گوٹ مِلک

’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…