جمعرات‬‮ ، 08 اکتوبر‬‮ 2026 

شہباز شریف کیخلاف اعتماد کے ووٹ کی کارروائی ٗ وزیر اعظم ہائوس میں ہلچل مچ گئی

datetime 17  جنوری‬‮  2023 |

اسلام آباد(آئی این پی)وزیراعظم شہباز شریف کے اعتماد کے ووٹ کے معاملے پر وزیراعظم سیکرٹریٹ نے قومی اسمبلی سیکرٹریٹ سے رابطہ کر کے اراکین اسمبلی کی تازہ ترین فہرستیں مانگ لیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق قومی اسمبلی کے ایوان کے اراکین کی اس وقت تعداد 331 ہے جن

میں سے حکومت کو 181 اراکین کی حمایت حاصل ہے، مسلم لیگ نون کے 85، پیپلز پارٹی کے 58 اور متحدہ مجلس عمل کے 14 ایم کیو ایم کے7، بی اے پی اور بی این پی کے 4، 4، مسلم لیگ ق کے3، جے ڈبلیو پی اور اے این پی کے 1،1 رکن حکومت میں شامل ہیں۔اس کے علاوہ قومی اسمبلی میں 4 آزاد اراکین بھی حکومت کے ساتھ ہیں، اس کے برعکس اپوزیشن کے اراکین کی تعداد 150 ہے، جن میں پی ٹی آئی کے 121 اور 21 منحرف اراکین شامل ہیں جبکہ جی ڈی اے3، مسلم لیگ ق 2، بی اے پی، جماعت اسلامی اور عوامی مسلم لیگ کے ایک ایک رکن بھی اپوزیشن کے ساتھ ہیں۔ایوان کی 11 سیٹیں خالی ہیں، 7 پر جیت کر عمران خان نے حلف نہیں لیا، ایک پر عمران خان نااہل ہوئے ہیں، محمود مولوی، ندیم خان اور روحیلہ حامد نے بھی منتخب ہو کر حلف نہیں لیا، جعفر لغاری کی وفات سے بھی ایک سیٹ خالی ہے جبکہ اپوزیشن کے شکور شاد اور محمد میاں سومرو کا معاملہ عدالت میں چل رہا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

کالم

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دسواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(نواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آٹھواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…