اتوار‬‮ ، 28 دسمبر‬‮ 2025 

نئی سیاسی جماعت کا ملک بھرسے آئندہ عام انتخابات میں حصہ لینے کا اعلان

datetime 16  جنوری‬‮  2023 |

سرگودھا(این این آئی)ابھرتی سیاسی جماعت مووآن پاکستان نے ملک بھرسے آئندہ عام انتخابات میں حصہ لینے کا اعلان کر دیا۔زرائع کے مطابق مووآن پاکستان پارٹی کے چیئرمین محمد کامران نے کہا کہ پاکستان کے موجودہ حالات کا تقاضا ہے کہ محب وطن قوتیں ملک بچانے کے لیے میدان میں آئیں۔

اس لئے آئندہ عام انتخابات عوام دوست مخلص قیادت کو میدان میں لا کر خوشحال اور ترقی یافتہ پاکستان کی بنیاد رکھیں گے۔ انہوں نے موجودہ بگڑے ہوئے حالات پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج ملک اور عوام دونوں کا برا حال ہے جہاں بڑھتی ہوئی مہنگائی نے غریب کا جینا مشکل کردیا ہے۔ہر طرف بے روزگاری کی تباہی پھیلیتی ہوئی ہے اور ملک کے کروڑوں لوگ غربت کی لکیر سے نیچے جا گرے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ایسے حالات میں عام آدمی آٹا خریدنے کی لائن میں لگ کر مررہا ہے مگر بے حس حکمرانوں کے سر پر جوں تک نہیں رینگتی ۔ انہوں نے کہا کہ مووآن پاکستان عام آدمی کی عزت نفس بحال کرنے کی جنگ لڑے گی ۔محمد کامران نے کہا کہ ملک بھر سے باکردار اور شفاف لوگوں کو ٹکٹ دے کر انشااللہ خوشحال اور ترقی یافتہ پاکستان کے خواب کو شرمندہ تعبیر بنائیں گے۔ ابھرتی سیاسی جماعت مووآن پاکستان نے ملک بھرسے آئندہ عام انتخابات میں حصہ لینے کا اعلان کر دیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کام یابی کے دو فارمولے


کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…