جمعرات‬‮ ، 23 اپریل‬‮ 2026 

پی ٹی آئی اجلاس میں کے پی اسمبلی توڑنے کی مخالفت ،اندرونی کہانی سامنے آگئی

datetime 16  جنوری‬‮  2023 |

لاہور/پشاور(این این آئی)خیبرپختونخوا اسمبلی توڑنے سے متعلق پی ٹی آئی اجلاس کی اندرونی کہانی کے مطابق پاکستان کے تحریک انصاف کے رہنما پرویزخٹک نے اسمبلی منگل کو تحلیل کرنے کی مخالفت کرتے ہوئے کہاہے کہ اسمبلی 20جنوری کے بعد توڑی جائے ۔ذرائع کے مطابق

خیبرپختونخوا اسمبلی توڑنے سے متعلق گزشتہ روز پی ٹی آئی کا اجلاس ہوا تھا جس میں عمران خان نے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کیا۔ذرائع نے بتایا کہ پرویز خٹک نے منگل کو کے پی اسمبلی توڑنے کی مخالفت کی اور کہا کہ اسمبلی 20جنوری کے بعد توڑی جائے۔ذرائع کے مطابق پرویز خٹک نے کہاکہ اسمبلی منگل کو ٹوٹی تو الیکشن رمضان میں ہو گا، رمضان میں ٹرن آئوٹ کم ہو گا اس لیے الیکشن عید کے بعد ہونا چاہیے۔ذرائع کے مطابق عمران خان نے پرویز خٹک کو جواب دیا کہ رمضان میں الیکشن ہوا تو بھی ٹرن آئوٹ اچھا ہو گا۔ذرائع نے بتایا کہ وزیراعلیٰ محمود خان اور شوکت یوسفزئی نے تین چار دن بعد اسمبلی توڑنے کا کہا جبکہ چند صوبائی وزراء نے بھی منگل کو اسمبلی توڑنے پر تحفظات کا اظہار کیا اور کہا کہ سردی میں بالائی علاقوں میں انتخابی مہم چلانے میں مشکلات ہوں گی۔  پاکستان کے تحریک انصاف کے رہنما پرویزخٹک نے اسمبلی منگل کو تحلیل کرنے کی مخالفت کرتے ہوئے کہاہے کہ اسمبلی 20جنوری کے بعد توڑی جائے ۔



کالم



گریٹ گیم(چوتھا حصہ)


لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…